• Wed, 26 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’کس کس کو پیار کروں۲‘ کا ٹریلر جاری، کپل شرما الگ الگ روپ میں نظرآرہے ہیں

Updated: November 26, 2025, 6:21 PM IST | Mumbai

ٹریلر میںکپل شرما کا کہنا ہے کہ ’’مجھے تینوں مذہبوں میں سے ہر ایک کی بیوی ملی ہے، لیکن مجھے وہ نہیں ملی۔‘‘کپل شرما کی آنے والی فلم ’’کس کس کو پیار کروں ۲‘‘ اگلے ماہ ۱۲؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو بڑے پردے پر ریلیز ہونے والی ہے۔ اس سے قبل فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جو کامیڈی اور کنفیوژن سے بھرپور دکھائی دے رہا ہے۔ لوگوں نے اسے پسند کیا ہے۔

Kapil Sharma.Photo:INN
کپل شرما۔ تصویر:آئی این این

ٹیلی ویژن اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر سب کو   ہنسانے والے کامیڈین کپل شرما اپنی آنے والی فلم ’’کس کس کو پیار کروں۲‘‘ کے ساتھ واپس آگئے ہیں۔ فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے اور اس میں ایک بار پھر ان کے اسی انداز کو دکھایا گیا ہے ۔ یہ فلم کپل کی پچھلی ہٹ فلم ’’کس کس کو پیار کروں‘‘ کا سیکوئل ہے۔ ٹریلرمزاح   سے بھرپور ہے۔کپل کی پہلی فلم ’’کس کس کو پیار کروں‘‘ کو خوب پذیرائی ملی تھی۔ اس فلم میں کپل کی اداکاری کی تعریف کی گئی تھی  اور وہ ایک بار پھر اسی طرح کی دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔ منجوت سنگھ کا کردار کپل شرما کے لیے بہترین  ہے۔ فلم کامیڈی کے ساتھ ساتھ کپل کی شادی کے بارے میں کنفیوژن سے بھی بھری پڑی ہے۔’’ ابا، مجھے تینوں مذاہب میں سے ایک ایک بیوی ملی ہے‘‘ ٹریلر کے آغاز میں کپل کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی وہ یہ کہتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں کہ میں ایک لڑکی سے پیار کرتا ہوں، میں نے اس کے لیے ہندو سے مسلمان اور مسلمان سے عیسائی ہوگیا، لیکن پھر بھی مجھے وہ نہیں ملی، اس کے بجائے، مجھے تینوں مذاہب میں سے ہر ایک کی بیوی ملی۔‘‘ یہ واضح ہے کہ کپل کی زندگی میں پہلے ہی ایک طوفان آچکا ہے، جس سے انہیں بچنا بہت مشکل ہوگا۔
یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ اپنی زندگی میں ان تینوں بیویوں کے ساتھ کس طرح ایڈجسٹ ہوتے ہیں۔ زندگی بار بار ان کے ساتھ چالیں چلتی ہوئی  نظر آتی ہے۔ وہ کسی سے شادی کرنے کا ارادہ کرتے ہیں ، لیکن کسی اور سے شادی کر لیتے ہیں۔ آخر میں، وہ اپنی تینوں بیویوں کو ایک دوسرے سے دور اور دنیا سے پوشیدہ رکھ کر پرامن زندگی گزارنے کی  پوری کوشش کرتے ہوئے  نظر آتے ہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے:دپیکا پڈوکون کے اسکن کیئر برانڈ کو ۱۲؍ کروڑ کا نقصان

فلم کے ٹریلر میں تریدھا چودھری کے ساتھ کچھ  گلیمرس  مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔فلم ۱۲؍ دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ انوکول گوسوامی کی طرف سے ہدایت کردہ، ’’کس کس کو پیار کروں۲‘‘ کو رتن جین، گنیش جین  اور عباس-مستان نے عباس- مستان فلم پروڈکشن کے ساتھ مل کر وینس ورلڈ وائیڈ انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK