Inquilab Logo

شاہ رخ خان کی فلم’جوان‘ کا ٹریلر جاری، برج خلیفہ پر بھی نمائش

Updated: September 01, 2023, 11:05 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر جاری کر دیاگیاہے۔اس ٹریلر سے واضح ہے کہ فلم میں شاہ رخ ایک باپ اوربیٹےکےکردار میں نظر آئیں گے۔

Shah Rukh Khan in Jawan.Photo. INN
شاہ رخ خان فلم ’جوان‘ میں۔ تصویر:آئی این این

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر جاری کر دیاگیاہے۔اس ٹریلر سے واضح ہے کہ فلم میں شاہ رخ ایک باپ اوربیٹےکےکردار میں نظر آئیں گے۔ساتھ ہی یہ بھی ممکن ہے کہ وہ ٹرپل رول میں بھی ہوں گے۔
شاہ رخ کئی روپ میں نظر آرہے ہیں 
 فلم کی کہانی ایک ایسے بیٹے کے گرد گھومتی ہے جو اپنے والد اور اپنے لوگوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا بدلہ لینے کے لیے نکلتا ہے۔ ٹریلر میں شاہ رخ ایک فوجی جوان،آئی پی ایس آفیسر اور ہائی جیکر کے کردار میں نظر آ رہےہیں ۔
ٹریلر کا آغاز والد کی کہانی سے ہوتا ہے
 ٹریلر کا آغاز فلم کی پس منظر کی کہانی سے ہوتا ہے۔شاہ رخ خان وائس اوور میں کہتے ہیں .. `ایک بادشاہ تھا.. وہ ایک کے بعد ایک جنگ ہارتا رہا.. وہ جنگل میں بھوکا پیاسا گھوم رہا تھا.. وہ بہت غصے میں تھا۔‘‘اسکرین پر شاہ رخ کے والد کا کردار نظر آرہا ہے، جنہیں لوگوں نے ایک جنگ کے بعد زندہ بچا لیا ہے۔
اس کے بعد دکھایا گیا ہے کہ ممبئی میٹرو کو کسی نے ہائی جیک کر لیا ہے اور پولیس اس کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ اگر چاہئے توعالیہ بھٹ ۔
وجے سیتھوپتی ہتھیاروں کا سوداگر 
 اس کےبعد مرکزی ولن کالی کی انٹری ہوتی ہے، جس کا کردار وجے سیتوپتی نے ادا کیا تھا۔ کالی دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ہتھیاروں کا سوداگر ہے۔شاہ رخ کالی کی وجہ سے اپنے والد اور اپنے پورے خاندان کو کھو چکے ہیں ۔
باپ بیٹا ایک ساتھ دشمنوں سے لڑتے نظر آئے
 ٹریلرکےآخر میں شاہ رخ ڈبل رول میں ویلن سےلڑتے نظر آرہے ہیں ۔ یہاں دونوں باپ بیٹاایک ساتھ دشمنوں سے بدلہ لیتے نظر آئیں گے۔شاہ رخ کے علاوہ اس میں وجے سیتوپتی، نین تارا، دپیکا پڈوکون اور سانیا ملہوترا سمیت کئی اداکارشامل ہیں ۔ فلم۷؍ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
رات۹؍ بجے دبئی میں ٹریلر لانچ 
 شاہ رخ نےفلم کا ٹریلر جمعرات کی رات۹؍ بجےبرج خلیفہ، دبئی میں لانچ کیا۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا، `جوان کا انصاف، خواتین کا بدلہ، ایک ماں اور ایک بیٹا، اورآف کورس ڈھیر سارا فن…‘‘
 پری ویوپہلے جاری کیا گیا تھا
 اس سےقبل ریلیز ہونے والی فلم کے پری ویو نےبھی کافی سرخیاں بنائی تھیں ۔پری ویو میں شاہ رخ پہلی بار گنجے نظر آئے۔شاہ رخ نے پری ویومیں اپنی کہانی سنائی۔سوشل میڈیا پر اسے زبردست ردعمل ملا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK