Inquilab Logo

کنال کھیمو کی ہدایتکاری والی فلم ’مڈگاؤں ایکسپریس‘ کا ٹریلر جاری

Updated: March 08, 2024, 10:20 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار کنال کھیمو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’مڈگاؤں ایکسپریس‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اداکار کنال کھیمو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’مڈگاؤں ایکسپریس‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ کنال کھیمو فلم ’مڈگاؤں ایکسپریس‘سے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنےجارہے ہیں۔ اس فلم میں دیویندو شرما، پرتیک گاندھی اور اویناش تیواری مرکزی کرداروں میں ہیں۔ ’مڈگاؤں ایکسپریس‘ کے ٹریلر میں بھولی بسری یاری، ہنسنے مسکرانے اورجنگل میں ایک دلچسپ سفر دکھایاگیاہے۔ مڈگاوں ایکسپریس کی کہانی۳؍ ایسے دوستوں کی ہے جو بچپن سے گوا جانے کا خواب دیکھتےہیں۔ تینوں کا یہ خواب پورا بھی ہوجاتاہے۔ کسی طرح وہ گوا پہنچ جاتے ہیں۔ لیکن وہاں ان کی ملاقات نورا فاتحی اور اس کے ساتھ چھایا کدم اور اوپیندر لیمے سے ہوتی ہے، جو ان کے اس سفر کو مزید پرجوش بنادیتے ہیں۔ ’مڈگاؤں ایکسپریس‘میں نورا فتحی، اوپیندر لیمے اور چھایا کدم بھی ہیں۔ رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کے پروڈکشن ہاؤس میں بنی ’مڈگاؤں ایکسپریس‘ ایک مزاحیہ فلم ہے، جو۳؍ دوستوں کے ایک عجیب و غریب روڈ ٹرپ پر مبنی ہوگی۔ فلم میں بچپن کے۳؍دوست گوا کی سیر پر نکلتے ہیں، راستےمیں ان کے ساتھ کیا کیا ہوتا ہے اسے ہلکی پھلکی کامیڈی کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ مڈگاؤں ایکسپریس ۲۲؍ مارچ۲۰۲۴ءکوریلیز ہوگی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK