بالی وڈ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزادیشمکھ نے عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی آئیسولیشن میں گزارے گئے دنوں کو چیلنجنگ قراردیا ہے
EPAPER
Updated: September 01, 2020, 4:49 PM IST | Agency | Mumbai
بالی وڈ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزادیشمکھ نے عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی آئیسولیشن میں گزارے گئے دنوں کو چیلنجنگ قراردیا ہے
بالی وڈ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزادیشمکھ نے عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی آئیسولیشن میں گزارے گئے دنوں کو چیلنجنگ قراردیا ہے۔اداکارہ میں۳؍ ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم ان میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی اور وہ ۲۱؍روز تک آئیسولیشن میں رہیں۔جینیلیا ڈی سوزا نے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ یہ خبر شیئر کی۔انہوں نے لکھا کہ۲؍ ہفتے قبل میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، گزشتہ۲۱؍روز سے مجھ میں اس بیماری کی علامت ظاہر نہیں ہوئی اور آج(سنیچرکو)میرا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کو عطا کردہ نعمتوں کو گنوں تو اس مرض کے ساتھ میری جنگ کافی آسان رہی لیکن اس کے ساتھ ہی میں یہ اعتراف لازمی ہےکہ آئیسولیشن میں گزارےگئے ۲۱؍ دن میرے لیے بہت زیادہ چیلنجنگ رہے۔بالی وڈ اداکارہ نےکورونا وائرس سے متعلق اپنے تجربے کی مزید وضاحت کی۔ان کا کہنا تھا کہ فیس ٹائم پر اور ڈیجیٹلی پر وقت گزارنے کی کوئی مقدار تنہائی کی برائی کو ختم نہیں کرسکتی۔جینیلیا ڈی سوزا نے کہا کہ میں اپنے اہل خانہ اور پیاروںکے درمیان واپس آنے پر خوش ہوں، اپنے آپ کو محبتوںسے گھیرلینا ہی سچی طاقت ہے اور سب کو اس کی ضرورت ہے۔ساتھ ہی انہوں نے ہدایت کی کہ جلد ٹیسٹ کروانا، صحت مند کھانا، فٹ رہنا ہی اس مونسٹر (بلا) سے لڑنے کا واحد راستہ ہے۔ خیال رہے کہ بالی ووڈ کے متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے جو کئی دن تک اسپتال میں رہنے کے بعد صحت مند ہوئے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی بالی ووڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اورکرن کمار سمیت دیگر شامل ہیں جو کم از کم ۱۰؍ دن تک اسپتال میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے۔