Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲؍ فیصد ہندوستانی سنیما جاتے ہیں، سنیما گھروں میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے: عامر خان

Updated: May 02, 2025, 4:59 PM IST | Mumbai

عامر خان نے ورلڈ آٹو ویژوئل اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس) کے پہلے دن کہا کہ ’’صرف ۲؍ فیصد ہندوستانی ہی سنیما جاتے ہیں اور ہمیں سنیما گھروںمیں مزید سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

Aamir Khan during the summit. Photo: PTI
عامر خان سمٹ کے دوران۔ تصویر: پی ٹی آئی

سپر اسٹارعامر خان نے جمعہ کو کہا کہ ’’ہندوستان فلموں کو پسند کرنے والا ملک ہے لیکن اس کی اکثریت سنیما گھروں کا رخ نہیں کرتی۔‘‘ ۶۰؍ سالہ اداکار نے ورلڈ آٹو ویژوئل اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس) کے ’’اسٹوڈیوآف دی فیوچر: پٹنگ انڈیا آن ورلڈ اسٹوڈیو میپ‘‘ میں حصہ لیا تھا جس میں انہوں نے یہ انکشاف کیا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’سی آئی ڈی ۲‘‘ کی ٹی آر پی متاثر، کیا شیواجی ساٹم لوٹ سکتے ہیں؟

اس درمیان عامر خان نے کہا کہ ’’میرا ماننا ہے کہ ہمیںہندوستان میں بہت سے سنیما گھروں کی ضرورت ہے اور یہ سنیما گھر مختلف قسم کے ہونے چاہئیں۔ ملک میں ایسے بہت سے بڑے علاقے اوراضلاع ہیںجہاں ایک بھی سنیما گھر نہیں ہے۔ مجھے محسوس ہوتاہے کہ اتنی دہائیوں میں ہم نے جتنے مسائل کا سامنا کیا ہے وہ یہ ہے کہ ہماری ملک میں زیادہ اسکرین ہونی چاہئیں۔ میرے مطابق ہمیں سنیما گھروں میں زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کے پاس اتنی قابلیت ہے لیکن اس کا احساس صرف اس وقت ہوسکتا ہے جب آپ کے پاس زیادہ سے زیادہ سنیما گھرہوں گے۔ اگر ایسا نہیں ہوگا تو لوگ فلمیں بھی نہیں دیکھیں گے۔‘‘ سپر اسٹار نے نشاندہی کی کہ ’’اسکرین کی تعداد کے مقابلے میں ہندوستان امریکہ اور چین سے پیچھے ہے۔ ہمارے ملک کے رقبے اور یہاں کی آبادی کے لحاظ سے یہاں بہت کم سنیما گھر ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہاں تقریباً ۱۰؍ ہزار اسکرین ہیں۔ امریکہ میں، جہاں ہندوستان کی صرف ایک تہائی آبادی ہے، ۴۰؍ ہزار اسکرینیں ہیں۔ اس لحاظ سے وہ ہم سے آگے ہیں۔ چین میں ۹۰؍ ہزار اسکرینیں ہیں۔‘‘ 

عامر خان نے مزید کہا کہ ’’فی الحال ہمارے پاس ۱۰؍ ہزار تھیٹر ہیں جن میں سے نصف جنوب میں ہیں جبکہ باقی ماندہ ملک کے دیگر علاقوں میں۔ صرف ہندی فلموں کیلئے ہی ہمارے پاس تقریباً ۵؍ ہزار اسکرین ہیں۔ علاوہ ازیں بلاک بسٹر فلمیں بھی ہندوستان کی تھوڑی سی آبادی دیکھ پاتی ہے۔ ہندوستان، جسے فلموں کو پسند کیا جانے والا ملک قرار دیا جاتا ہے، کی صرف ۲؍ فیصد آبادی ہی سنیما گھروں میں ہٹ فلمیں دیکھتی ہے۔ علاوہ ازیں باقی ۹۸؍ فیصد آبادی فلم دیکھتی بھی ہے؟‘‘

یہ بھی پڑھئے: سلمان خان ’’گلوان ویلی تنازع ۲۰۲۰ء‘‘ پر مبنی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے دیگر علاقوں جیسے کوکن وغیرہ میں ایک بھی تھیٹر نہیں ہے۔ ان علاقوں میں رہائش پذیر افراد صرف فلموں کے بارے میں سنتے ہیں۔ وہ آن لائن ان فلموں کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں۔ بہرحال یہ خراب صورتحال ہے۔ اسی لئے پہلی چیزجوہمیںکرنی چاہئے وہ یہ کہ ہمارے پاس زیادہ سنیما گھر ہوں۔‘‘شاہ رخ خان نے بھی عامر خان کی اس بات کی تائید کی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK