امریکی صنعتکار نے ایک اور دلیرانہ دعویٰ کردیا۔ایلون مسک نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل میں غربت نہیں ہوگی اور پیسہ بچانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
EPAPER
Updated: December 22, 2025, 6:50 PM IST | New York
امریکی صنعتکار نے ایک اور دلیرانہ دعویٰ کردیا۔ایلون مسک نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل میں غربت نہیں ہوگی اور پیسہ بچانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ایلون مسک کا کہنا ہے کہ روبوٹ اور اے آئی کے ذریعے غربت کا خاتمہ کیا جائے گا۔اے آئی کی وجہ سے لوگ تیزی سے ملازمتیں گنوا رہے ہیں۔ جہاں لوگوں کو اے آئی کی وجہ سے بے روزگاری کا خدشہ ہے وہیں امریکی ارب پتی ایلون مسک کو امید ہے کہ اے آئی کی ترقی سے غربت ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کئی مواقع پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ اے آئی غربت کو ختم کر دے گا اور لوگوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
یہ بھی پڑھئے:ڈیوڈ بیکہم کے خاندان میں دراڑ! بیٹے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا
اب وہ اس بات کو دُہراتے ہوئے کہتے ہیں کہ مستقبل میں کوئی غربت نہیں ہوگی اور لوگوں کو پیسے بچانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔مسک نے یہ کہاکہ امریکی ارب پتی رے ڈیلیو نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ٹرمپ اکاؤنٹ میں۲۵ء۶؍ بلین ڈالرس عطیہ کر رہے ہیں۔ ٹرمپ اکاؤنٹ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ایک نیا اقدام ہے جس میں ۲۰۲۵ء سے ۲۰۲۸ء کے درمیان پیدا ہونے والے بچوں کے لیے سیونگ اکاؤنٹ کھولے جائیں گے۔اس کا جواب دیتے ہوئے مسک نے لکھا کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ مستقبل میں کوئی غربت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے:مچل اسٹارک کا آئی سی سی سے ٹیکنالوجی کا کنٹرول سنبھالنے کا مطالبہ
ڈالیو کی تعریف کرتے ہوئے، مسک نے لکھا کہ اگر مستقبل میں غربت ختم ہو جاتی ہے، تو پیسے بچانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہر ایک کی عالمی سطح پر زیادہ آمدنی ہوگی۔اے آئی اور روبوٹس کے لیے مسک کی امیدیںایک اور پوسٹ میں مسک نے لکھا کہ اے آئی اور روبوٹس کی بدولت ہر چیز کی بہتات ہوگی۔ مستقبل روشن ہونے والا ہے اور اے آئی اور روبوٹس کی بدولت ہر ایک کے لیے کافی ہوگا۔ ٹیسلا کے سی ای او نے پہلے کئی مواقع پر کہا ہے کہ اے آئی اور روبوٹس معاشرے کو مکمل طور پر بدل دیں گے۔ تمام کام اے آئی اور روبوٹ کریں گے، جس سے انسانوں کے کام کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ لوگ چاہیں تو شوق کے طور پر سبزیاں اگائیں گے۔ پچھلے مہینے مسک نے یہاں تک کہا تھا کہ اے آئی اور روبوٹکس کی آمد سے پیسے کی افادیت ختم ہو جائے گی۔