Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’تھور ۵‘‘ پر کام جاری ہے: کرس ہیمس ورتھ کا اشارہ

Updated: February 20, 2026, 2:02 PM IST | Los Angeles

ہالی ووڈ اسٹار کرس ہیمس ورتھ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ مارول فرنچائز کی آئندہ قسط ’’تھور ۵‘‘ میں دوبارہ نظر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار کردار میں ایک نیا اور منفرد موڑ متوقع ہے، جس پر وہ مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیج کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مارول کے مشہور سپر ہیرو تھور کا کردار ادا کرنے والے کرس ہیمس ورتھ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مستقبل میں اس کردار کو جاری رکھیں گے۔ پوڈکاسٹ اسمارٹ لیس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ مارول اسٹوڈیوز کے سربراہ کیون فیج کے ساتھ ’’تھور ۵‘‘ کے منصوبوں پر بات کر رہے ہیں۔ ہیمس ورتھ نے کہا کہ ناظرین اب اس کردار سے ایک ڈرامائی تبدیلی کی توقع رکھتے ہیں، اور تخلیقی ٹیم کے پاس اس بار کچھ منفرد اور مختلف کرنے کے خیالات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: عامر خان نے ’’او رومیو‘‘کی کہانی بدل دی ، ویلن کو مارنے کا پلان وشال نے بتا دیا

رپورٹس کے مطابق مارول اسٹوڈیوز ’’تھور ۵‘‘ کو پروڈکشن کے مرحلے میں لے جا چکا ہے۔ خبریں ہیں کہ اس بار جارج ملر سے ہدایت کاری کے لیے بات چیت کی جا رہی ہے، جبکہ سابق ہدایت کار تائیکا ویتی ممکنہ طور پر واپس نہیں آئیں گے۔ مزید یہ کہ شائقین کے پسندیدہ کردار لوکی کی واپسی کی بھی اطلاعات ہیں، جہاں ٹام ہڈلسٹن ایک بار پھر اس کردار میں نظر آ سکتے ہیں۔ یہ فلم مبینہ طور پر ’’ایونجرز: سیکرٹ وارس‘‘ کے بعد ایم سی یو کی اگلی بڑی کہانی کا حصہ ہوگی۔

واضح رہے کہ تھور نارس اساطیر کا دیوتا ہے، جو گھن گرج، بجلی اور طوفان سے منسلک ہے۔ مارول کی پہلی فلم ’’تھور‘‘ (۲۰۱۱ء) میں ریلیز ہوئی، جس کے بعد ’’تھور: دی ڈراک ورلڈ‘‘ (۲۰۱۳ء) ، ’’تھور: ریگناروک‘‘ (۲۰۱۷ء) اور ’’تھور: لو اینڈتھنڈر‘‘ (۲۰۲۲ء) سنیما گھروں کی زینت بنیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’لوکاہ چیپٹر ۲‘‘ کی تیاری شروع، کلیانی پریہ درشن کی واپسی

کرس ہیمس ورتھ کے تازہ بیانات سے واضح ہے کہ ’’تھور ۵‘‘ محض ایک اور سیکوئل نہیں ہوگا بلکہ کردار میں ایک نئے اور جرات مندانہ موڑ کے ساتھ پیش کیا جا سکتا ہے۔ مداح اب باضابطہ اعلان اور ریلیز کی تاریخ کے منتظر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK