کرسٹوفر نولن کے مداح خوش ہو جائیں ۔ہندوستان دنیا کے اُن چند ابتدائی ممالک میں شامل ہے جہاں شائقین کو کرسٹوفر نولن کی انتہائی متوقع فلم دی اوڈیسی کے ٹکٹس پہلے سے بک کرنے کا موقع ملے گا۔
EPAPER
Updated: June 06, 2026, 4:05 PM IST | Washington
کرسٹوفر نولن کے مداح خوش ہو جائیں ۔ہندوستان دنیا کے اُن چند ابتدائی ممالک میں شامل ہے جہاں شائقین کو کرسٹوفر نولن کی انتہائی متوقع فلم دی اوڈیسی کے ٹکٹس پہلے سے بک کرنے کا موقع ملے گا۔
کرسٹوفر نولن کے مداح خوش ہو جائیں ۔ہندوستان دنیا کے اُن چند ابتدائی ممالک میں شامل ہے جہاں شائقین کو کرسٹوفر نولن کی انتہائی متوقع فلم دی اوڈیسی کے ٹکٹس پہلے سے بک کرنے کا موقع ملے گا۔ ہندوستان میں آئی میکس بکنگ ۸؍ جون سے شروع ہوگی، جبکہ فلم ۱۷؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔
کرسٹوفر نولن کے مداحوں کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ ۸؍ جون کو ہندوستانی ناظرین دنیا کے پہلے شائقین میں شامل ہوں گے جو اس فلم کے ٹکٹس حاصل کر سکیں گے۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ ۸؍ جون سے شروع ہوگی، جو اس کی سنیما گھروں میں نمائش سے ایک ماہ سے بھی زیادہ پہلے ہے۔ یہ فلم دنیا بھر کے مختلف مقامات پر نئی آئی میکس فلم ٹیکنالوجی کے ذریعے شوٹ کی گئی ہے۔ یہ تاریخ کی پہلی فیچر فلم ہے جو مکمل طور پر آئی میکس کیمروں سے فلمائی گئی ہے۔
دی اوڈیسی کے بارے میں
کرسٹوفرنولن کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میںاوڈیسی کی کلاسیکی داستان کو ایسے انداز میں پردۂ سیمیں پر پیش کیا گیا ہے جیسا پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔ یہ کہانی ایتھاکا کے بادشاہ اوڈیسیئس اور ٹرائے کی تباہی کے بعد ان کے خطرناک سفرِ واپسی کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں میٹ ڈیمن اوڈیسیئس، ٹام ہالینڈ ٹیلیماکس، اوراینے ہاتھ وے پینیلوپی کے کردار ادا کر رہے ہیں۔ دیگر نمایاں اداکاروں میں زینڈایا، رابرٹ پیٹنسن ، لوپیتا نیونگو، چارلیز تھیورن اور جون برنتھل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:رمیش بابو پرگنانندھا فائنل راؤنڈ میں پہنچے، اساؤبایوا نے خاتون زمرے کا خطاب جیتا
ہندوستان میں آئی میکس ٹکٹ بکنگ کے آغاز پرڈینزل ڈیاس ، نائب صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر نےکہاکہ ’’دی اوڈیسی ‘‘ سنیما کی تاریخ کی پہلی فلم ہے جو مکمل طور پر آئی میکسکیمروں پر شوٹ کی گئی ہے اور یہ وہ سنگِ میل ہے جس کے لیے کرسٹوفر نولن تقریباً بیس برس سے کام کر رہے تھے۔ ۸؍ جون کو پہلی بار ہندوستان میں نولن کے مداح دنیا بھر کے دیگر مداحوں کے ساتھ اپنی پسندیدہ نشستیں بک کر سکیں گے۔‘‘
امریکہ میں ٹکٹ بکنگ کے دوران افراتفری
امریکہ میں دی اوڈیسی کے ٹکٹس ۴؍ جون کو فروخت کے لیے پیش کیے گئے، لیکن شدید رش کے باعث صورتحال جلد ہی قابو سے باہر ہو گئی۔ خریداروں کی بڑی تعداد نے ٹکٹنگ سسٹمز کو متاثر کیا، جس کے نتیجے میںاے ایم سی اور ریگل سنیماز کی ویب سائٹس پر تاخیر اور تکنیکی مسائل پیدا ہوئے۔ خرابیوں کے حل کے بعد بھی آن لائن قطاریں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’رام چرن کی ’’پیدی‘‘ نے پہلے ہی دن ۱۰۰؍کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا
شدید طلب کے باعث ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت بھی شروع ہو گئی۔ رپورٹس کے مطابق جمعرات کی شام تک ای بے جیسی ویب سائٹس پر ٹکٹس سیکڑوں ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیے جا رہے تھے۔ ایک آئی میکس ۷۰؍ایم ایم شو کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت ۱۵۰۰؍ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔ صرف ایک نشست کے لیے ۱۵۰۰؍ڈالرفلم کی مقبولیت اور شائقین کے جوش و خروش کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے۔