Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹائیگر۳؍ کا نیا پوسٹر ریلیز

Updated: September 03, 2023, 11:24 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی آنے والی فلم ٹائیگر۳؍کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

Tiger 3. Photo. INN
ٹائیگر۳؍ ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی آنے والی فلم ٹائیگر۳؍کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹائیگر ۳؍کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے یش راج فلمز نے کہا کہ یہ فلم ٹائیگر زندہ ہے، واراور پٹھان کے واقعات کی پیروی کرتی ہے۔ وائی آرایف اسپائی یونیورس تیار ہو رہا ہے اور اگلی پیشکش ٹائیگر ۳؍ ہےجس میں سلمان خان اور کترینہ کیف شامل ہیں جو اس دیوالی پر ریلیز ہوگی۔ 
ٹائیگر۳؍کے پوسٹر میں سلمان خان اور کترینہ کیف وار موڈمیں نظر آرہے ہیں ۔ بیک گراؤنڈ میں جہاں ایک طرف کئی ہیلی کاپٹر اڑرہے ہیں تو وہیں فرنٹ میں سلمان خان بلٹ پروف جیکٹ کے ساتھ گلےمیں اسکارف پہنے اور ہاتھ میں بندوق پکڑے نظر آرہے ہیں ۔ کترینہ کیف بھی ایکشن اوتار میں ہاتھ میں بندوق کے ساتھ نظر آرہی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK