Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹائیگر شراف کی فلم گنپت کا ٹیزر ریلیز

Updated: October 01, 2023, 10:07 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف کی آنے والی فلم گنپت کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ پوجا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی فلم گنپت میں ٹائیگر شراف کے ساتھ کریتی سینن اور امیتابھ بچن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Ganpath. Photo. INN
گناپتھ ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف کی آنے والی فلم گنپت کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ پوجا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی فلم گنپت میں ٹائیگر شراف کے ساتھ کریتی سینن اور امیتابھ بچن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کا ٹیزرریلیزہوگیا ہے۔ٹیزر کے آغاز میں دکھایا گیا تھا کہ فلم کی کہانی مستقبل یعنی۲۰۷۰ءعیسوی کی بنیاد پر ہونے والی تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے، جس میں برائی کا خاتمہ کرنےکے لیے ایک مسیحا پیدا ہوتا ہے۔ ٹائیگر شراف اورکریتی سینن کے دمدار ایکشن سیکونس کی جھلک ٹیزر ویڈیومیں دیکھی جا سکتی ہے۔ فلم میں ٹائیگر شراف ایک باکسر کے کردار میں نظر آ رہے ہیں ۔گڈکمپنی کے ساتھ مل کرپوجا انٹرٹینمنٹ کی طرف سے پیش کردہ اور وکاس بہل کی ہدایت کاری میں ،گنپت کو واشو بھگنانی، جیکی بھگنانی، دیپ شکھا دیشمکھ اور وکاس بہل نےپروڈیوس کیا۔ یہ فلم۲۰؍ اکتوبرکوہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں ریلیز ہوگی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK