ہالی ووڈ اسٹار نکولس کیج کی نئی سیریز ’’اسپائیڈر نوئر‘‘ کا پہلا ٹریلر آج ریلیز ہو گیا ہے۔ جانئے ٹریلر میں کیا خاص ہے اور فلم کب ریلیز ہوگی؟
EPAPER
Updated: April 26, 2026, 9:10 PM IST | New York
ہالی ووڈ اسٹار نکولس کیج کی نئی سیریز ’’اسپائیڈر نوئر‘‘ کا پہلا ٹریلر آج ریلیز ہو گیا ہے۔ جانئے ٹریلر میں کیا خاص ہے اور فلم کب ریلیز ہوگی؟
نئی سیریز’’اسپائیڈر نوئر‘‘ کا پہلا ٹریلر اتوار کو ریلیز ہو چکا ہے۔ اس ٹریلر کو میکسیکو سٹی کے ایک ایونٹ میں دکھایا گیا، ساتھ ہی پرائم ویڈیو کے سوشل میڈیا پر بھی ریلیز کیا گیا۔ آئیے جانتے ہیں کہ ٹریلر میں کیا خاص ہے اور فلم کی ریلیز سے متعلق مکمل معلومات۔
ٹریلر میں کیا خاص ہے؟
یہ سیریز ۱۹۳۰ء کی دہائی کے نیویارک شہر پر مبنی ایک ڈارک اور اسٹائلش مارول تھرلر ہے۔ یہ ۸؍قسطوں پر مشتمل سیریز ہے، جس میں نکولس کیج’بین رائلی‘ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ ایک ایسا پرائیویٹ ڈٹیکٹیو جو کبھی شہر کا واحد سپر ہیرو ہوا کرتا تھا، لیکن اب مشکل دور سے گزر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:دہلی کے رنوں کے پہاڑ کو پنجاب نے سر کر لیا
یہ شو’’اسپائیڈر مین: نوئر‘‘پر مبنی ہے اور اس میں پرانے دور کی ڈٹیکٹو اسٹائل (نوئر ٹون) کو خاص طور پر دکھایا گیا ہے۔ ٹریلر کو دو انداز میں ریلیز کیا گیا ہے—بلیک اینڈ وائٹ اور فل کلر،تاکہ اس کا ڈارک احساس مزید نمایاں ہو سکے۔ کہانی میں بین رائلی کی ذاتی زندگی بھی دکھائی گئی ہے۔ ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ’’روبی‘‘ نامی کسی خاص شخص کی موت کے بعد ان کی زندگی بدل جاتی ہے۔ ساتھ ہی کیٹ ہارڈی کے ساتھ ان کا تعلق بھی آہستہ آہستہ بنتا ہوا دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’میں ویب شوز اور فلموں کے ذریعہ دوبارہ اپنے کریئر کا آغاز کرنا چاہتا ہوں‘‘
فلم کب ریلیز ہوگی؟
شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم اور خطرناک دشمنوں سے لڑنے کے لیے بین کو اپنے پرانے سپر ہیرو والے اوتار کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹریلر میں ویلن بھی کافی طاقتور دکھائے گئے ہیں اور زبردست ایکشن بھی نظر آتا ہے۔
’’اسپائیڈر نوئر‘‘ ۲۷؍ مئی ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر میں پرائم ویڈیو پر اسٹریم کی جائے گی۔