آر مادھون کی نئی فلم ’’جی ڈی این (GDN)‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے اور مداح اداکار کی شاندار اداکاری کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: July 05, 2026, 10:30 PM IST | Mumbai
آر مادھون کی نئی فلم ’’جی ڈی این (GDN)‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے اور مداح اداکار کی شاندار اداکاری کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔
آر مادھون کی نئی فلم ’’جی ڈی این (GDN)‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے اور مداح اداکار کی شاندار اداکاری کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔ کرشن کمار راماکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم عظیم موجد اور انجینئر جی ڈی نائیڈوکی زندگی پر مبنی ایک سوانحی ڈرامہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’میکس، من اور میاؤزاکی‘‘ دلوں کو جوڑنے آرہے ہیں، فلم کا ٹیزر جاری
فلم سازوں نے ہفتے کے روز ’’جی ڈی این‘‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کیا، جس کے بعد مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔ یہ فلم معروف موجد، انجینئر اور سماجی خدمت گزارجی ڈی نائیڈو کی غیر معمولی زندگی اور کارناموں کو پردۂ سیمیں پر پیش کرتی ہے۔
’’جی ڈی این ‘‘کا ٹریلر جاری
ٹریلر میں ناظرین کو ’’جی ڈی نائیڈو‘‘ کے سفر کی جھلک دکھائی گئی ہے، جہاں وہ ایک پُرعزم نوجوان موجد سے ترقی کرتے ہوئے ایک ایسے صنعتی رہنما بنتے ہیں جو روایتی سوچ اور بااختیار حلقوں کو چیلنج کرتا ہے۔ ٹریلر کی رونمائی کوئمبٹور کے کاری موٹر اسپیڈ وے میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کی گئی۔ یہی شہر جی ڈی نائیڈو کا آبائی علاقہ ہے اور انہیں اکثر ’’ہندوستان کا ایڈیسن‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:جرمنی کی کوچنگ سنبھالنے کے لیے تیار ہوں : یورگن کلوپ
تقریباً تین منٹ پر مشتمل اس ٹریلر کا آغاز نائیڈو کی زندگی کے آخری برسوں سے متعلق قیاس آرائیوں سے ہوتا ہے، جس کے بعد کہانی انہیں ایک دور اندیش شخصیت کے طور پر پیش کرتی ہے، جو ایک کامیاب ٹرانسپورٹ نیٹ ورک اور ایک پولی ٹیکنک ادارہ قائم کرتے ہیں۔
جوں جوں ان کا اثر و رسوخ بڑھتا ہے، طاقتور حلقوں کی مخالفت بھی شدت اختیار کر لیتی ہے۔ ٹریلر میں ان پر ٹیکس چوری، جھوٹے مقدمات اور غداری جیسے الزامات دکھائے گئے ہیں، مگر اس کے ساتھ انہیں ایک ایسے باہمت انسان کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو بے شمار رکاوٹوں کے باوجود ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔