Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ کا چین پر ایران کو اسلحہ دینے کا الزام، چین کی تردید

Updated: April 16, 2026, 1:03 PM IST | New York

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے چینی صدر کو ایک خط لکھا جس میں خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے اور اسے ایسا کرنے سے باز رہنا چاہیے۔

China vs America.Photo:INN
چین بمقابلہ امریکہ۔ تصویر:آئی این این

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین پر ایران کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے، تاہم چین نے ان الزامات کی سختی سے تردید کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے چینی صدر کو ایک خط لکھا جس میں خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے اور اسے ایسا کرنے سے باز رہنا چاہیے۔
ٹرمپ کے مطابق چینی صدر نے اس کے جواب میں ایک خط بھیجا جس میں واضح کیا گیا کہ چین ایران کو کسی قسم کا اسلحہ فراہم نہیں کر رہا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی میڈیا نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ چین آئندہ چند ہفتوں میں ایران کو نیا فضائی دفاعی نظام فراہم کر سکتا ہے۔دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث چین ایرانی تیل حاصل نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں ایرانی تیل لے جانے والے چینی جہازوں کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کا سخت مؤقف، چین کے جہازوں کو بھی روکنے کا اعلان
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث چین بھی ایرانی تیل حاصل نہیں کر سکے گا۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق امریکہ آبنائے ہرمز میں ایرانی تیل لے جانے والے چینی جہازوں کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:مندرا بیدی اداکارہ کے ساتھ ایک فیشن ڈیزائنر بھی ہیں


رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کو آج دوسرا دن ہو گیا ہے، جس کے باعث خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کے بعد کوئی بھی بحری جہاز ایرانی بندرگاہوں تک نہیں پہنچ سکا۔سینٹ کام کے مطابق گزشتہ ۴۸؍گھنٹوں کے دوران نہ کوئی جہاز ایران میں داخل ہوا اور نہ ہی وہاں سے روانہ ہوا جبکہ ۹؍ بحری جہازوں نے امریکی افواج کے واپسی کے احکامات کی تعمیل کی۔

یہ بھی پڑھئے:امریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی


دوسری جانب امریکی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ پینٹاگن آنے والے دنوں میں ہزاروں اضافی فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران پر معاہدے کیلئے دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، اور اگر جنگ بندی برقرار نہ رہی تو مزید حملوں یا زمینی کارروائیوں کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور عالمی توانائی کی منڈی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK