• Sun, 22 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی وی کی ’گوپی بہو‘دیوولینا بھٹّاچارجی نے شوہر کے ساتھ افطار کیا

Updated: February 22, 2026, 4:10 PM IST | Mumbai

’گوپی بہو‘کے نام سے مشہور ٹی وی اداکارہ دیوولینا بھٹّاچارجی کافی خبروں میں رہتی ہیں۔ اب دیوولینا نے رمضان کے مہینے میں اپنے شوہر شاہ نواز کے ساتھ کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں ان کا بیٹا بھی نظر آ رہا ہے۔ اداکارہ نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ایک خوبصورت سا کیپشن بھی لکھا ہے۔

Devoleena Bhattacharjee With Family.Photo:INN
دیوولینا بھٹاچارجی کا خاندان۔ تصویر:آئی این این

ٹی وی کے مشہور سیریل  ’’ساتھ نبھانا ساتھیا ‘‘ میں اپنے گوپی بہو کے کردار سے دیوولینا بھٹّاچارجی نے ہر گھر میں پہچان بنائی ہے۔ اداکارہ اکثر اپنے سوشل میڈیا پر مداحوں  کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ’گوپی بہو’نے نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ ان تصاویر پر دیوولینا نے پیارا سا کیپشن بھی لکھا۔

یہ بھی پڑھئے:’’ٹاکسک ‘‘ اور ’’دُھرندھر‘‘ دونوں فلمیں ایک دوسرے کو نقصان پہنچائیں گی

دیوولینا بھٹّاچارجی نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں دیوولینا کے شوہر شاہنواز اور ان کا بیٹا بھی نظر آیا۔ دیوولینا ان تصاویر میں شوہر کے ساتھ افطار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں اور ٹیبل پر کھانا رکھا ہوا نظر آ رہا ہے۔ دیوولینا نے افطار کی ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا: ’’اس رمضان کا احساس الگ ہے… زیادہ شکر، زیادہ محبت، زیادہ ساتھ۔ ‘‘ افطار کی ان تصاویر میں دیوولینا کے شوہر شاہنواز بیٹے کو گود میں لیے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھئے:رونالڈو کے ۲؍گول، سعودی پرولیگ میں النصر سرفہرست

دیوولینا بھٹّاچارجی ہر سال رمضان کے مہینے میں اپنے شوہر کے ساتھ افطار کی تصاویر شیئر کرتی ہیں، لیکن اس بار کے رمضان کو انہوں نے اپنے لیے کافی مختلف بتایا۔ اداکارہ کے  اس پوسٹ پر لوگ مختلف طرح کے ردعمل کا اظہارکر رہے ہیں اور کچھ لوگ رمضان کی مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔ جانکاری کے لیے بتا دیں کہ دیوولینا بھٹّاچارجی نے۱۴؍ دسمبر۲۰۲۲ء کو شاہنواز شیخ کے ساتھ کورٹ میرج کی تھی۔ شاہنواز شیخ پیشے سے ایک جِم ٹرینر ہیں۔ شادی کے دو سال بعد دیوولینا نے۱۸؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو ایک بیٹے کو جنم دیا، جس کا نام جوی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK