• Wed, 31 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈرگریجویٹس -پوسٹ گریجویٹس کیلئے مرکزی وزارت کھیل کی جانب سے نئے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان

Updated: December 31, 2025, 4:22 PM IST | Agency | Mumbai

مرکزی وزارت کھیل نے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ نوجوانوں کیلئے نئی انٹرن شپ اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این
مرکزی وزارت کھیل نے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ نوجوانوں کیلئے نئی انٹرن شپ اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ جس کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو اسپورٹس انتظامیہ اور مینجمنٹ کی باریکیوں کو سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کیلئے ۵ء۳؍ کروڑ روپے کا ابتدائی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
کسے ملے گا موقع؟
یہ انٹرن شپ بنیادی طور پر اُن گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے لیے ہے جو اسپورٹس مینجمنٹ، جسمانی تعلیم یا عوامی پالیسی جیسے شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ منتخب انٹرن کو وزارت کے مختلف محکموں، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا(ایس اے آئی) کے مراکز اور مختلف قومی کھیل فیڈریشنز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔
منتخب امیدواروں کو اسٹائپنڈ کتنا ملے گا؟
اس اسکیم کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں شامل نوجوانوں کو نہ صرف تجربہ ملے گا بلکہ ہر ماہ۲۰؍ ہزار روپے وظیفہ (اسٹائپنڈ) بھی دیا جائے گا۔ مرکزی وزارت کھیل نے اس خصوصی اسکیم کے لئے کل۵ء۳؍کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے تاکہ مالی رکاوٹیں نوجوانوں کی صلاحیت کے آڑے نہ آئیں۔
اس پروگرام کے ذریعے مستقبل کی تیاری کی جارہی ہے
ہندوستان میں کھیلوں کا منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے۔ اب صرف میدان میں ہی نوجوانوں کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے پیچھے کے انتظامی ڈھانچے کو بھی چلانے کیلئے ان کی ضرورت ہوگی۔ یہ انٹرن شپ اسکیم مستقبل کے لئے ’’اسپورٹس ایڈمنسٹریٹرز‘‘کی نئی ٹیم تیار کرے گی۔ انٹرن کو کھیلوں کے مقابلوں کے انتظامات، کھلاڑیوں کے ڈیٹا اینالیسس اور کھیل پالیسیوں کے نفاذ میں براہِ راست شامل کیا جائے گا۔
درخواست فارم کہاں اور کیسے بھرنا ہوگا؟
وزارت کھیل جلد ہی اپنی آفیشیل ویب سائٹ اور پورٹل پر اس کی درخواست کا طریقہ کار اور اہلیت کے تمام معیار جاری کرے گی۔ یہ قدم اُن نوجوانوں کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا جو کھیل کو صرف شوق نہیں بلکہ ایک پروفیشنل کریئر کے طور پر دیکھتے ہیں۔اس انٹرن شپ پروگرام میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان اسکیم کے باقاعدہ اعلان اور نوٹیفکیشن کے لئے ’یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس‘ کی درج ذیل آفیشیل ویب سائٹ پر نظررکھیں۔
https://yas.gov.in/

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK