• Wed, 18 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پی ایس جی نے دو گول پیچھے ہونے کے بعد موناکو کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا

Updated: February 18, 2026, 6:02 PM IST | Paris

چیمپئنز لیگ کے پہلے مرحلے (فرسٹ لیگ) میں پیرس سینٹ جرمین ( پی ایس جی ) نے اپنی ذہنی مضبوطی اور اعصاب پر قابو پانے کی بہترین مثال پیش کر دی۔ موناکو کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس اعصاب شکن مقابلے میں پی ایس جی نے دو گول کے خسارے اور پنالٹی ضائع ہونے کے باوجود ۲۔۳؍گول سے فتح سمیٹ کر سب کو دنگ کر دیا۔

PSG Football Club.Photo:INN
پی ایس جی فٹبال کلب۔ تصویر:آئی این این

 چیمپئنز لیگ کے پہلے مرحلے (فرسٹ لیگ) میں پیرس سینٹ جرمین ( پی ایس جی ) نے اپنی ذہنی مضبوطی اور اعصاب پر قابو پانے کی بہترین مثال پیش کر دی۔ موناکو کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس اعصاب شکن مقابلے میں پی ایس جی نے دو گول کے خسارے اور پنالٹی ضائع ہونے کے باوجود ۲۔۳؍گول سے فتح سمیٹ کر سب کو دنگ کر دیا۔ کوچ لوئس اینریک نے اپنی ٹیم کی اس ہمت کو سراہتے ہوئے اسے ایک غیر معمولی واپسی قرار دیا ہے۔
میچ کا آغاز پی ایس جی کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا۔ موناکو کے فولارین بالوگن نے صرف ۱۸؍منٹ کے اندر دو گول داغ کر اپنی ٹیم کو۰۔۲؍ گول  کی برتری دلا دی۔ پی ایس جی کی مشکلات اس وقت بڑھ گئیں جب ان کے کھلاڑی ویٹینہا پنالٹی کک پر گول کرنے میں ناکام رہے۔اسٹارعثمان ڈیمبیلے کی جگہ میدان میں آنے والے ۲۰؍سالہ نوجوان کھلاڑی ڈیزائر ڈوئے میچ کے ہیرو ثابت ہوئے۔ گزشتہ میچ میں ناقص کارکردگی پر تنقید کا نشانہ بننے والے ڈوئے نے شاندار جواب دیا۔
انہوں نے دباؤ کے باوجود دو خوبصورت گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔تیسرے گول میں اشرف حکیمی کی مدد کر کے ٹیم کو۲۔۳؍گول  کی برتری دلا دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا مقابلہ اگلے بدھ کو پیرس کے ’’پارک ڈیس پرنسز‘‘ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:سدھانت چترویدی، یوراج سنگھ کی بایوپک میں کام کرنے کے خواہش مند

ونٹر اولمپکس ۲۰۲۶ء: جاپان کا سفر تمام، اٹلی کے ہاتھوں شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر
میلان کورٹینا ونٹر اولمپکس ۲۰۲۶ء میں جاپان کی ویمنز کرلنگ ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ میزبان اٹلی کے خلاف کھیلے گئے ایک اعصاب شکن مقابلے میں جاپانی ٹیم کو۶۔۸؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ سیمی فائنل تک رسائی کی دوڑ سے باضابطہ طور پر باہر ہو گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:جب اسکی حمایت میں ہجوم اکٹھا ہوتا ہے تو جیل میں اسے طاقت ملتی ہے: عمرخالد کی ماں

گزشتہ دو اولمپکس میں میڈلز جیتنے والی جاپانی ٹیم اس بار وہ جادو جگانے میں ناکام رہی جس کی توقع ان کے مداح کر رہے تھے۔اٹلی کے خلاف اس چھٹے میچ میں جاپانی ٹیم نے جیتنے کی بھرپور کوشش کی مگر قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا۔ جاپان نے کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مینا کوبایاشی کو میدان میں اتارا۔ انہوں نے ۹۲؍ فیصد درست شاٹس لگا کر اپنی مہارت کا ثبوت دیا، لیکن ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کی عدم دلچسپی اور غلطیوں نے ان کی محنت پر پانی پھیر دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK