• Thu, 15 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ نے وینزویلا کا۵۰۰؍ ملین ڈالر کا تیل عالمی منڈی میں فروخت کردیا

Updated: January 15, 2026, 5:09 PM IST | New York

امریکہ نے وینزویلا کا تقریباً ۵۰۰؍ ملین ڈالر مالیت کا تیل بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کردیا ہے، جب کہ وینزویلا کی عبوری اتھارٹیز آئندہ مرحلے میں ۳۰؍سے ۵۰؍ ملین بیرل تیل امریکہ کے حوالے کریں گی۔

Donald Trump.Photo:INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر:آئی این این

 امریکہ نے وینزویلا کا تقریباً ۵۰۰؍ ملین ڈالر مالیت کا تیل بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کردیا ہے، جب کہ وینزویلا کی عبوری اتھارٹیز آئندہ مرحلے میں  ۳۰؍سے ۵۰؍ ملین بیرل تیل امریکہ کے حوالے کریں گی۔ 
امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کے مطابق امریکہ کے حوالے کیے جانے والے تیل کی موجودہ مارکیٹ ویلیو تقریباً ۸ء۲؍ ارب ڈالر ہے۔ انھوں نے بتایا کہ امریکی حکومت اس تمام عمل اور تیل کی فروخت کی براہِ راست نگرانی کر رہی ہے، جب کہ فروخت سے حاصل ہونے والی رقم واشنگٹن کے زیرِ کنٹرول اکاؤنٹس میں جمع کرائی جائے گی۔ 
کرس رائٹ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں وینزویلا کے مزید تیل کی فروخت متوقع ہے، جس کا مقصد وینزویلا کی معاشی بحالی اور توانائی کے شعبے میں استحکام لانا ہے۔  وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے ساتھ ایک تاریخی توانائی معاہدہ طے کیا ہے، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے پاس دنیا کے سب سے بڑے تیل ذخائر موجود ہیں، جن کا حجم تقریباً ۳۰۰؍ ارب بیرل ہے۔ 
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ آج ان کی وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز کے ساتھ ایک بہت اچھی گفتگو ہوئی۔ ان کے مطابق بات چیت کے دوران تیل، معدنیات، تجارت اور قومی سلامتی سمیت متعدد اہم موضوعات زیرِ غور آئے۔ 

یہ بھی پڑھئے:نجم الاسلام کو وجہ بتاؤ نوٹس، کھلاڑیوں کا بی پی ایل سے بائیکاٹ

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ وینزویلا کو استحکام دینے اور اس کی بحالی میں مدد کرتے ہوئے شاندار پیش رفت کر رہا ہے۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ امریکہ اور وینزویلا کے درمیان یہ شراکت داری سب کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی اور وینزویلا جلد ہی دوبارہ عظیم اور خوش حال ملک بنے گا، شاید پہلے سے بھی زیادہ۔

یہ بھی پرھئے:ووٹ دینے پہنچنے اکشے کمار سے لڑکی کی مدد کی اپیل، ’’میرے والد مقروض ہیں‘‘

امریکی دھمکی سے ایران کے ساتھ معاہدوں میں تبدیلی نہیں آئے گی: روس
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکی دھمکیوں سے ایران روس معاہدوں میں تبدیلی کا امکان خارج کردیا۔  ایک بیان میں روسی وزیر خارجہ  نے کہا کہ تعلقات روس اور ایران کے مفادات کے مطابق ہیں، امریکی دھمکی سے ایران کے ساتھ معاہدوں میں تبدیلی نہیں آئے گی۔  انہوں نے کہا کہ اپنے رویے سے امریکہ ان قوانین کو نظر انداز کرتا ہے جن کو اس نے خود فروغ دیا، گلوبلائزیشن کا نام دیا ، امریکہ اپنے اصولوں کی پاس داری نہیں کرتا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK