ورون دھون کی آنے والی فلم ’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ کی ریلیز تاریخ میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم، جو ۱۲؍ جون ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہونے والی ہے، اسے ممکنہ طور پر ۲۲؍ مئی کو ریلیز کیا جاسکتا ہے۔
EPAPER
Updated: April 11, 2026, 6:05 PM IST | Mumbai
ورون دھون کی آنے والی فلم ’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ کی ریلیز تاریخ میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم، جو ۱۲؍ جون ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہونے والی ہے، اسے ممکنہ طور پر ۲۲؍ مئی کو ریلیز کیا جاسکتا ہے۔
ورون دھون اپنی نئی فلم ’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ کے ساتھ ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کی تیاری کر رہے ہیں، اور اس فلم کی ریلیز تاریخ سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے پروڈیوسرز اس کی ریلیز کو موجودہ طے شدہ تاریخ ۱۲؍ جون ۲۰۲۶ء سے پہلے لانے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نئی ممکنہ تاریخ ۲۲؍ مئی ۲۰۲۶ء ہو سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ’’فلم تقریباً مکمل ہو چکی ہے، اور فلمساز کا خیال رہے کہ کہ اسے تین ہفتے پہلے ریلیز کیا جا سکتا ہے تاکہ نوجوانوں اور خاندانی ناظرین کو بہتر انداز میں متوجہ کیا جا سکے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: عائشہ ٹاکیہ کا فلمی سفر مختصر لیکن متاثر کن رہا ہے
ذرائع کے مطابق فلم کی ٹیم جلد اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی، اور اگر نئی تاریخ پر اتفاق ہو جاتا ہے تو باضابطہ اعلان آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔ یہ فلم ڈیوڈ دھون کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے، جو ماضی میں ورون دھون کے ساتھ ’’میں تیرا ہیرو‘‘ اور ’’جڑواں ۲‘‘ جیسی کامیاب فلمیں دے چکے ہیں۔ اس بار بھی دونوں باپ بیٹے کی جوڑی ایک مکمل تفریحی فلم پیش کرنے جا رہی ہے۔ فلم میں مرنال ٹھاکر اور پوجا ہیگڑے بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی، جبکہ ابتدائی جھلک کے بعد شائقین میں فلم کے لیے دلچسپی پہلے ہی بڑھ چکی ہے۔
اس سے قبل فلم کو ۵؍ جون ۲۰۲۶ء کو ریلیز کیا جانا تھا، تاہم بعد میں اس کی تاریخ تبدیل کر کے ۱۲؍ جون جون کر دی گئی۔ رمیش تورانی نے اس حوالے سے کہا تھا کہ’’ہم نے ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی اس لیے کی تاکہ دیگر بڑی فلموں کے ساتھ تصادم سے بچا جا سکے اور ہر فلم کو مناسب موقع مل سکے۔‘‘ یہ تبدیلی خاص طور پر ’’ٹاکسک‘‘ کی ریلیز کے پیش نظر کی گئی، جس کی تاریخ بھی تبدیل ہو کر جون کے اوائل میں آ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: ’’کنگ‘‘ کے سیٹ پر سہانا، شاہ رخ کی بیٹی نہیں شریک اداکار ہوتی ہیں: سوربھ شکلا
اگر ’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ کو ۲۲؍ مئی کو ریلیز کیا جاتا ہے تو یہ امتیاز علی کی فلم ’’مَیں واپس آؤں گا‘‘ کے ساتھ براہ راست مقابلے سے بچ سکتی ہے، جس میں دلجیت دوسانجھ، شروری اور ویدانگ رائنا شامل ہیں۔ تاہم ۲۲؍ مئی کی ممکنہ ریلیز بھی مکمل طور پر خالی نہیں ہوگی، کیونکہ اسی دن دیگر فلمیں بھی ریلیز کے لیے تیار ہیں، جن میں ’’چاند میرا دل‘‘، ’’بندر‘‘ اور ’’تیرا یار ہوں میں‘‘ شامل ہیں۔ فلم کی ریلیز تاریخ کے حوالے سے جاری اس پیش رفت نے شائقین اور فلمی حلقوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے، اور اب سب کی نظریں میکرز کے حتمی اعلان پر مرکوز ہیں۔