Inquilab Logo Happiest Places to Work

وینس فلم فیسٹیول : جارج کلونی کیلئے تقریباً ۹؍ منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں

Updated: August 29, 2025, 7:12 PM IST | Venice

امریکی اداکار جارج کلونی نے ۸۲؍ ویںوینس فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ’’جے کیلی‘‘ کے پریمیر میں شرکت کی۔ فیسٹیول میں ۸؍ منٹ تک تالیاں بجاکر فلم میں ان کی اداکاری کو خراج پیش کیا گیا۔

George Clooney and Adam Sandler. Photo: INN
جارج کلونی اور ایڈم سینڈلر۔ تصویر: آئی این این
امریکی اداکار جارج کلونی نے سائنس انفیکشن (ناک کی ہڈیوں کا انفیکشن) ہونے کے باوجود اپنی فلم ’’جے کیلی‘‘ کے پریمیر کیلئے ۸۲؍ ویں وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔ وہ اپنی بیماری کے سبب فیسٹیول کی چند تقریبات میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔ جارج کلونی کے ساتھی اداکاروں نے ان کی اداکاری کو خراج پیش کرنے کیلئے ۸؍ منٹ کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔ یاد رہے کہ ۲۸؍ اگست ۲۰۲۵ء کو وینس فلم فیسٹیول میں جارج کلونی کی فلم ’’جے کیلی‘‘ کی نمائش کی گئی تھی۔ جارج کلونی نے سائنس انفیکشن ہونے کے باوجود اپنی اہلیہ عمل کلونی کے ساتھ شو میں شرکت کی۔ جارج کلونی کے ساتھ ایڈم سینڈلر اور فلم کے ہدایتکار نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی جہاں ان کیلئے ۸؍ منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں۔ 
 
وینس فلم فیسٹیول میں جارج کلونی جذباتی ہوگئے
سالاگرینڈ تھیٹرمیں فلم کے پریمیر کے بعد جارج کلونی، ان کی اہلیہ عمل کلونی اور فلم کے عملے کیلئے یہ منظر جذباتی تھا۔ ۸؍ منٹ تک تالیاں بجنے کے دوران ’’اوشن ایلیون‘‘ کے اداکار دوبارہ اپنی سیٹ پر بیٹھنے سے پہلے جذباتی لگ رہے تھے۔ انہوں نے ایڈم سینڈلر اور دیگر اداکاروں کو گلے لگا لیا۔
جارج کلونی اپنی بیماری کے سبب ریڈ کارپیٹ کی پرانی تقریبات میں شریک نہیں ہوسکے تھے
’’دی وولف‘‘ کے اداکارنے فلم کی اسکریننگ میں شرکت کی لیکن اپنی بیماری کی وجہ سے فیسٹیول کی دیگر تقریبات میں شریک نہیں ہوسکے۔ پرانی پریس کانفرنس میں امریکی اداکار نواح بمباچ نے جارج کلونی کی غیر موجودگی کی وجہ بیان کی تھی۔ تقریب کی ماڈریٹر نے کہا کہ ’’جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ جارج کلونی کو یہاں ہونا چاہئے تھا لیکن سائنس انفیکشن (ناک کی ہڈیوں کا انفیکشن) کی وجہ سے وہ آج یہاں نہیں ہیں۔ ہم نے سوچا تھا کہ آج رات وہ ہمارے ساتھ ہوں گے لیکن افسوس کہ وہ ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔‘‘ فلم کے ہدایتکار نے اس پر مزاحیہ انداز میں کہا ’’یہاں تک کہ فلم کے دیگر اداکار بھی بیمار پڑ گئے تھے۔‘‘
 
 
مزید برآں ۲۶؍ اگست ۲۰۲۵ء کو جارج کلونی نے اپنی اہلیہ عمل کلونی کے ساتھ فیسٹیول میں شرکت کی تھی لیکن اس کے اگلے دن بیمار ہوگئے تھے۔ جارج کلونی کی فلم ’’جے کیلی‘‘ ۱۴؍ نومبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں اور ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK