Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹیلر سویفٹ موسیقی سے ایک بلین ڈالر کا ہندسہ پار کرنے والی تاریخ کی پہلی خاتون

Updated: August 26, 2025, 8:22 PM IST | Mumbai

ٹیلر سویفٹ ۶ء۱؍ بلین ڈالر کے ساتھ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ اور پہلی ایسی خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے صرف موسیقی سے ایک بلین ڈالرکا ہندسہ پارکیا ہے۔

Taylor Swift. Photo: INN
ٹیلر سویفٹ۔ تصویر: آئی این این

فوربس نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹیلر سویفٹ کا نیٹ ورتھ ۶ء۱؍ بلین ڈالرہوچکا ہے جس میں سے ۲ء۱؍ بلین ڈالر انہوں نے اپنے موسیقی کے کلیکشن سے حاصل کئے ہیں جس میں ’’ٹیلر ورژن‘‘ البم اور ان کے ریکارڈ بریکنگ ٹور ایراس سے توسیع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’وار ۲‘‘ کی ناکامی کے بعد اسپائی یونیورس میں جونیئر این ٹی آر کے مرکزی کردار والی فلم روک دی گئی

ٹیلر سویفٹ نے بیونسے اور ریحانہ کو پیچھے چھوڑ دیا
فوربس کے مطابق ٹیلر سویفٹ نے نیٹ ورتھ کے معاملے میں بیونسے (۷۶۰؍ ملین ڈالرنیٹ ورتھ)اور ریحانہ (۴ء۱؍ بلین ڈالر نیٹ ورتھ) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹیلر سویفٹ کا نیٹ ورتھ ۱۱۰؍ ملین ڈالر تک ہوچکا ہے۔ تاہم، ٹیلر سویفٹ کی آمدنی ہی ان کا کل اثاثہ نہیں ہے جبکہ انہوں نے مئی ۲۰۲۵ء میں یہ اعلان کیا تھا کہ انہوں نے سکوٹر براؤن کو اپنے ماسٹرز (موسیقی کی حقیقی ریکارڈنگ جس کا مکمل اختیار گلوکار کے پاس ہوتا ہے) فروخت کرنے کے ۶؍سال بعد انہیں دوبارہ حاصل کر لیا تھا۔ ٹیلر سویفٹ نے ہمیشہ یہ واضح کیا ہےکہ ان کا پیشہ ان کیلئے ان کی کامیابی سے کئی زیادہ ہے۔ دسمبر ۲۰۲۳ء میں ٹائم کے ساتھ انہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ خواتین کیلئے ان کے شعبے میں مالی کامیابی کیوں اہمیت رکھتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سلمان خان کو بالی ووڈ میں ۳۷؍ سال مکمل

ٹیلفر سویفٹ کی ملکیت
ٹیلر سویفٹ نے اپنے ٹور اور ری ریکارڈنگ سے اپنی ملکیت میں اضافہ کیا ہے۔ فوربس نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیلر سویفٹ نے اپنے نغموں کے کلیکشن سے ۶۰۰؍ ملین ڈالر روپے حاصل کرنے کے علاوہ اپنی رائلٹیز (وہ رقم یا معاوضہ جو کسی شخص کو اس کے تخلیق کردہ کام جیسے نغمہ، فلم، کتاب، ایجاد، یا دیگر کے استعمال کے بدلے متعدد مرتبہ ادا کیا جاتا ہے) اور ٹور سے ۸۰۰؍ ملین ڈالر حاصل کرلئے ہیں۔ ان کے رئیل اسٹیٹ کی ملکیت اندازاً ۱۱۰؍ ملین ڈالر ہے۔ سویفٹ کا تاریخی ایراس ٹور، جو مارچ ۲۰۲۳ء کو شروع ہوکر دسمبر ۲۰۲۴ء کو ختم ہوا تھا، ان کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ٹور میں شامل ہوگیا تھا۔ ٹیلر سویفٹ نے گزشتہ چند برسوں میں ۵؍ البم جاری کئے ہیں جن میں ’’دی ٹورچر پوئٹس ڈپارٹمنٹ‘‘ بھی شامل ہے۔ ٹیلر سویفٹ نے ۱۵؍ سال کی عمر میں اپنا پہلا نغمہ ریلیز کیا تھا جبکہ انہوں نے اب تک ۱۱؍ اسٹوڈیو البم جاری کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK