Inquilab Logo Happiest Places to Work

وینس اور سیرینا ولیمز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں ہار گئیں

Updated: August 18, 2026, 6:05 PM IST | Cincinati

وینس اور سیرینا ولیمز نے۲۰۲۶ء سنسناٹی اوپن میں اپنے پرانے ٹینس دنوں کی یادیں تازہ کر دیں۔ پیر کو ویمنز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ کے مقابلے میں انہوں نے یوکرین کی مارٹا کوستیوک اور مقامی اسٹار پیٹن اسٹرنز پر دباؤ بنایا۔

Venus And Serena.Photo:X
وینس اور سیرینا۔ تصویر:ایکس

وینس اور سیرینا ولیمز نے۲۰۲۶ء سنسناٹی اوپن میں اپنے پرانے ٹینس دنوں کی یادیں تازہ کر دیں۔ پیر کو ویمنز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ کے مقابلے میں انہوں نے یوکرین کی مارٹا کوستیوک اور مقامی اسٹار پیٹن اسٹرنز پر دباؤ بنایا۔ ۲۰۲۲ء یو ایس اوپن کے بعد ایک ساتھ اپنے پہلے میچ میں دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے سے بس دو پوائنٹ دور رہ گئیں۔ تین بار کی اولمپک ڈبلز چیمپئن بہنوں نے کورٹ پر اپنے پرانے دبدبے کی جھلک دکھائی، لیکن میچ ٹائی بریک میں ہار گئیں۔

یہ بھی پڑھئے:زویا اختر نے تصدیق کردی، ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ کے سیکوئل پر کام جاری

سیرینا نے پریس سے کہا’’ظاہر ہے، میں اپنا بہترین مظاہرہ کرنا چاہتی تھی، لیکن مجھے لگتا ہے کہ مزہ کرنا اور یہ دیکھنا کہ ہم کیسی ہیں اور کیسا محسوس کر رہی ہیں، اہم مقصد تھے۔ فینز کے درمیان ہونا بھی بہت اچھا ہے، کیونکہ اس سے انہیں ہمیں کھیلتے ہوئے دیکھنے کا ایک اور موقع ملتا ہے۔‘‘ یو ایس اوپن (ٹینس کے چار گرینڈ سلیم میں سے ایک) کے لیے اکثر وارم اپ مانے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ انٹری ملنے کے بعد، بہنوں کا ہدف فینز کی توانائی کا فائدہ اٹھانا اور ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنا تھا۔ لیکن کوئین سٹی  میں ان کے ڈبلز  آغازپر جیت نہیں مل سکی کیونکہ کوستیوک اور اسٹرنز نے گرینڈ اسٹینڈ کورٹ پر مضبوطی سے مقابلہ کیا  جبکہ تماشائیوں کے بھاری ہجوم نے مقامی کھلاڑی اسٹرنز کے بجائے ولیمز بہنوں کی حمایت کی-

یہ بھی پڑھئے:یونی ٹری نے یوسین بولٹ سے تیز دوڑنے والا روبوٹ بنایا ہے

میچ کے بعد اسٹرنز نے کہا’’تھوڑا برا لگا کہ یہ میرا ہوم ٹاؤن ہے اور ہمارے باکس میں بس کچھ خاندان والے اور دوست ہی ہمارا حوصلہ بڑھا رہے تھے۔ میں کسی سے کوئی شکایت نہیں رکھوں گی، بس وہ اگلے راؤنڈ میں آئیں اور ہمیں اپنا پیار دیں۔‘‘کوستیوک اور اسٹرنز نے پہلا سیٹ آسانی سے جیت لیا کیونکہ دوسری طرف موجود عظیم کھلاڑیوں نے انہیں زیادہ چیلنج نہیں دیا۔ لیکن دوسرے سیٹ میں وینس اور سیرینا کے زبردست کھیل کی وجہ سے کوستیوک اور اسٹرنز مشکل میں پڑ گئیں۔ مقابلے کا فیصلہ کرنے کے لیے میچ ٹائی بریک کی ضرورت پڑی، جس میں کوستیوک اور اسٹرنز نے۰۔۶؍ سے شروعات کی برتری حاصل کر لی۔ ولیمز بہنوں نے زبردست جدوجہد کی اور ٹائی بریک میں واپسی کرتے ہوئے اسکور ۸۔۹؍ تک پہنچایا، لیکن میچ پوائنٹ پر وینس کی ڈبل فالٹ نے ان کی ہار طے کر دی۔کورٹ پر اپنی طویل عرصے سے متوقع واپسی کے بارے میں وینس نے کہا’’ہم نے ڈبلز کورٹ پر لوٹنے کے لیے بہت لمبا انتظار کیا، یہاں تک کہ اس سال بھی۔ مجھے لگتا ہے کہ آخر کار ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھیل ہی لیتے۔‘‘ چاہے یہ ہونا ہی تھا یا نہیں، لیکن ان کی یہ واپسی زیادہ وقت تک نہیں چل سکی؛ کوستیوک اور اسٹرنز اگلے دور میں پہنچ گئیں، جہاں ان کا مقابلہ تیسری سیڈ یافتہ کرسٹینا ملاڈینووچ اور ہانیو گوو سے ہوگا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK