• Wed, 10 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وکی کوشل کی ’مہاوتر‘ کی ریلیز ملتوی، اسی تاریخ پر ایس آر کے کی ’کنگ‘ ریلیز ہوسکتی ہے

Updated: August 26, 2025, 4:21 PM IST | Mumbai

وکی کوشل کی فلم ’’مہاوتر‘‘ کی ریلیز ملتوی کی جاسکتی ہے۔ قبل ازیں یہ فلم دسمبر ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب اسے یوم آزادی ۲۰۲۷ء پر ریلیز کیا جاسکتا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۲۰۲۴ء میں میڈوک فلمز نے ’’مہاوتر‘‘ کا اعلان کیا تھا جو بھگوان پرشورما پر مبنی ایک مائتھولوجیکل فلم ہے جس کے بارے میں خیال کیا جارہا تھا کہ یہ اب تک کی سب سے بڑی فلم ہے۔قبل ازیں یہ فلم کرسمس ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہونےو الی تھی لیکن اب یوم آزادی۲۰۲۷ء میںریلیز ہوگی۔ قبل ازیں ’’مہاوتر‘‘ کو امسال کے آخر میں ریلیز کیا جانے والا تھا لیکن پیپنگ مون کی رپورٹ کے مطابق اب فلم کی شوٹنگ کی شروعات اپریل ۲۰۲۶ء میں شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: اے کے ہنگل نے۲۰۰؍ سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے

اس تبدیلی کے بعد فلم کو دسمبر ۲۰۲۶ء میں اس کی حقیقی تاریخ پر ریلیز کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کے ملتوی ہونے کی بڑی وجہ وکی کوشل کی فلم اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم لو اینڈ وار‘‘ کی ریلیز ہے جو اسی وقت باکس آفس پر ٹکرانے والی ہیں۔مزید برآں وکی کوشل کو بھگوان پرشو رام کے کردار میں ڈھلنے کیلئے سخت مشقت کی ضرورت پڑے گی۔وی ایف ایکس کے کام کے بعد ۶؍ ماہ کی سخت شوٹنگ کی جائے گی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈوک فلمز ’’مہاوتر‘‘ کو یوم آزادی ۲۰۲۷ء پر ریلیز کرنے پر غور کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اب تھک گیا ہوں، ۱۰۰؍ ویں فلم کی ہدایتکاری کے بعد سبکدوشی اختیار کرلوں گا: پریہ درشن

چونکہ ’’مہاوتر‘‘ کی ریلیز کی حقیقی تاریخ تبدیل کی جارہی ہے اسی لئے یہ قیاس آرائیاںجاری ہیں کہ شاہ رخ خان کی متوقع فلم ’’کنگ‘‘ بھی اسی دورانیے میں ریلیز ہوسکتی ہے۔ اب تک نہ ہی ’’کنگ‘‘ اور نہ ہی ’’مہاوتر‘‘ کی ریلیز کی ریلیز کی تصدیق نہیں کی گئی ہے اورفلمسازوں کے اعلان کرنے کے بعد ہی کچھ کہاجاسکتا ہے۔ اس درمیان سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘کی شوٹنگ جاری ہے جس میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے کلیدی کردار نبھایا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK