• Sat, 31 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلین اوپن: الکاراز کے میڈیکل ٹائم آؤٹ پر زیوریو برہم

Updated: January 30, 2026, 9:08 PM IST | Melbourne

عالمی نمبر تین الیگزینڈر زیوریو آسٹریلین اوپن کے میراتھن سیمی فائنل کے دوران عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز کے خلاف شدید برہم نظر آئے اور ہسپانوی کھلاڑی کے متنازع میڈیکل ٹائم آؤٹ لینے کے بعد ٹور پر ٹاپ اسٹارز کو ’بچانے‘ کا الزام عائد کیا۔

Alexander Zverev.Photo:INN
الیگزینڈر زیوریو-تصویر:آئی این این

عالمی نمبر تین الیگزینڈر زیوریو آسٹریلین اوپن کے میراتھن سیمی فائنل کے دوران عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز کے خلاف شدید برہم نظر آئے اور ہسپانوی کھلاڑی کے متنازع میڈیکل ٹائم آؤٹ لینے کے بعد ٹور پر ٹاپ اسٹارز کو ’بچانے‘ کا الزام عائد کیا۔
یہ ڈرامہ میلبورن پارک میں کھیلے گئے پانچ گھنٹے طویل مقابلے کے تیسرے سیٹ میں سامنے آیا۔ زیوریو دو سیٹ کی برتری کے بعد میچ کے لیے سرو کرنے کے قریب دکھائی دے رہے تھے، تاہم الکاراز نے جسمانی تکلیف پر قابو پاتے ہوئے شاندار واپسی کی اور بالآخر آسٹریلین اوپن کی تاریخ کے طویل ترین سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کی۔
زیوریو کے غصے کی وجہ اس وقت بنی جب الکاراز کو میلبورن کی شدید گرمی میں اینٹھن سے نبرد آزما دیکھا گیا۔ تیسرے سیٹ میں  ۴۔۴؍کے اسکور پر ایک پوائنٹ کے بعد الکاراز نے ران کو اسٹریچ کرنے کے لیے وقت لیا اور بعد ازاں ران کی مالش کے لیے فزیو کو طلب کیا۔ چیئر امپائر ماریانا ویلووِچ نے میڈیکل ٹائم آؤٹ کی اجازت دی، جس پر زیوریو نے گرینڈ سلیم سپروائزر اینڈریاس ایگلی سے بحث کی اور انگریزی و جرمن زبان میں بار بار چیختے ہوئے کہا کہ اینٹھن کی صورت میں میڈیکل مدد کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھئے:ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں : پریہ درشن، بھوت پولیس۲‘ کی ہدایتکاری کریں گے

زیوریو نے غصے میں یہ الزام بھی لگایا کہ ٹور پر الکاراز اور ایک اور ٹاپ اسٹار یانک سنر کا جانبدارانہ طور پر ساتھ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’اسے اینٹھن ہے! وہ میڈیکل نہیں لے سکتا، اسے اینٹھن ہو رہی ہے۔ اور کیا ہو سکتا ہے؟ یہ ناقابلِ یقین ہے۔ آپ سنجیدہ نہیں ہو سکتے۔ آپ ان دونوں کو بچا رہے ہیں۔ یہ ممکن نہیں ہے۔‘‘
یہ تنازع ٹینس قوانین کے ایک گرے ایریا کو اجاگر کرتا ہے، کیونکہ اینٹھن کو باضابطہ طور پر میڈیکل ٹائم آؤٹ کے لیے اہل حالت تسلیم نہیں کیا گیا، تاہم جب کھلاڑی کو چوٹ کا خدشہ لاحق ہو تو یہ حد دھندلا سکتی ہے۔ سابق کوچ مائلز میکلیگن نے کہا،’’زیوریو کے نقطۂ نظر سے دیکھا جائے تو وہ اسے اینٹھن سمجھ رہے تھے اور رفتار برقرار رکھنا چاہتے تھے۔ چاہے یہ اینٹھن ہو یا کچھ اور، یہ اس دباؤ کا نتیجہ تھا جو زویریو نے الکاراز پر ڈالا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:سدھیش لاڈ کی سنچری، ممبئی نے معمولی برتری حاصل کرلی

اس واقعہ نے میڈیکل ٹائم آؤٹس، مقابلے کی منصفانہ نوعیت اور اس سوال پر نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا ٹینس کے ایلیٹ کھلاڑیوں کو بالواسطہ تحفظ حاصل ہوتا ہے یا نہیں-یہ بحث میلبورن پارک کی حدود سے کہیں آگے تک جاتی دکھائی دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK