Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’پرینیتا‘‘ کے سیٹ پر ریکھا جی کو پہلی بار دیکھ کر مسحور رہ گئی تھی: ودیہ بالن

Updated: August 06, 2025, 6:03 PM IST | Mumbai

ودیہ بالن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم ’’پرینیتا‘‘ کے سیٹ پر ریکھا کو پہلی مرتبہ دیکھ کر وہ محسور ہوگئی تھیں۔ یاد رہے کہ فلم ’’پرینیتا‘‘۲۹ ؍اگست ۲۰۲۵ء کو اپنی ریلیز کو ۲۰؍ سال مکمل ہونے کے بعد پی وی آر آئی نوکس کے سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔

 Vidya Balan. Photo: INN
ودیہ بالن۔ تصویر: آئی این این

ودیہ بالن کا شمار بالی ووڈ کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ فلم ’’پرینیتا‘‘ میں ان کے پرفارمنس کو سب نے پسند کیا تھا۔ حال ہی میں اپنے انٹرویو میں انہوں نے اپنے کریئر کے آغاز میں لیجنڈری اداکارہ ریکھا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کیا۔ انہوں نے اس لمحے کو یاد کیا جب وہ ریکھا کو پہلی مرتبہ دیکھ کر محسور ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھئے: سروین چاؤلہ کی سیریز’’اندھیرا‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی

فلم فیئر کے ساتھ اپنے انٹرویو میں ودیہ بالن نے بتایا کہ ’’ہدایتکار پردیپ سرکار نے مجھے نغمے ’’کیسی پہلی زندگانی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آنے کیلئے کہا تھا۔میں ریکھا کی وین میں گئی تھی کیونکہ میں اس وقت نغمے کی شوٹنگ نہیں کر رہی تھی۔ میرے والد کی پسندیدہ فلم ’’خون بھری مانگ‘‘ ہے۔ میں ریکھا کو پہلی مرتبہ دیکھ کر محسور ہوگئی تھی ۔ مجھے لگا جیسے وہ کوئی آسمانی مخلوق ہیں۔اس سے پہلے میں نے ان کی فلمیں نہیں دیکھی تھیں۔‘‘’’پرینیتا‘‘ ۲۰۰۵ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اپنی ریلیز کو ۲۰؍ سال مکمل ہونے پر یہ فلم ۲۹؍ اگست ۲۰۲۵ء کو دنیا بھر کے پی وی آر آئی نوکس سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ ’’پرینیتا‘‘سرت چندر چٹوپادھیائے کی ۱۹۱۴ء کے ناول پر مبنی ہے جسے ودھو ونود چوپڑہ نے پروڈیوس کیا تھا۔ اس فلم کی ہدایتکاری پردیپ سرکار نے کی تھی۔ یہ ودیہ بالن کے فلمی کریئر کی پہلی فلم تھی جس میں سیف علی خان اور سنجے دت نے بھی کلیدی کردار نبھائے تھے۔ شانتانو موئترہ نے اس فلم میں موسیقی دی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK