Updated: July 15, 2025, 8:04 PM IST
| Mumbai
ودیوت جموال ہالی ووڈ کی فلم ’’اسٹریٹ فائٹر‘‘میں ڈھالسیم کا کردار نبھائیں گے۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ میں بھی انہوں نے بہت سی ایکشن فلموں میں اداکاری کی ہے۔
ودیوت جموال۔ تصویر: آئی این این
بالی ووڈ کی ایکشن فلموں،جیسے کمانڈو فرنچائز، میں اداکاری کرنے کے بعد دنیا کے مشہور مارشیل آرٹسٹ ودیوت جموال اب ہالی ووڈ کی لائیو ایکشن ویڈیو گیم فلم ’’اسٹریٹ فائٹر‘‘ میں اداکاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری کتاؤ سکورائی نے انجام دی ہے جس میں ودیوت جموال ڈھالسیم کے کردار میں نظرآئیں گے جو بنیادی طور پر ایک پرامن شخص ہے اور اپنے خاندان کے تعاون کیلئے لڑائی لڑ رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس کردار کو ۱۹۹۱ء کی ویڈیو گیم فلم ’’اسٹریٹ فائٹر ۲‘‘ میں متعارف کروایا گیا تھا۔
اس فلم کون سے اداکار نظر آئیں گے؟
ودیوت جموال: ڈھالسیم
جیسن مموا: بلانکا
ہیروکی گوٹو: ای ہونڈا
انڈریو کوجی:ـ ریو
نوح سین ٹی نیو: کین
کالینا لیانگ: چنگ لی
ڈیوڈ ڈیسٹ مالشین : ایم بیسن
کوڈی ریڈوسـ: گولی
کرٹس ۵۰؍ سینٹ جیکسن: بالروگ
اورویل پیک: ویگا
انڈریو شال: ڈین ہبکی
رومن رینس : اکوما
یاد رہے کہ یہ اسریٹ فائٹر ویڈیو گیم کا پہلا اسکرین ایڈپشن نہیں ہے جبکہ ۱۹۹۴ء میں جین کلوڈ وین ڈیم نے ’’اسٹریٹ فائٹر‘‘ میں گولی کا کردار نبھایا تھا۔ اس فلم میں ڈھالسیم کا کردار روشن سیٹھ نے ادا کیا تھا۔ ’’اسریٹ فائٹر‘‘ کی نئی فلم ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔