Inquilab Logo Happiest Places to Work

وجے دیوراکونڈا کی ’’کنگڈم‘‘ کی ریلیز تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل

Updated: May 14, 2025, 8:01 PM IST | Mumbai

وجے دیوراکونڈا کی ’’کنگڈم‘‘ کی ریلیز کی تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل کی گئی ہے۔ یہ فلم پہلے ۲۸؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی تھی، پھر ۳۰؍ مئی ۲۰۲۵ء مقرر کی گئی۔ اور اب یہ ۴؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

وجے دیوراکونڈا کی انتہائی متوقع ایکشن ڈرامہ فلم ’’کنگڈم‘‘ ابتدائی طور پر ۳۰؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی تھی۔ تاہم، ریلیز کی تاریخ کو ملتوی کر دیا گیا ہے، اور میکرز نے باضابطہ طور پر نئی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ۴؍ جولائی ۲۰۲۵ء کیا ہے۔ واضح رہے کہ ’’کنگڈم‘‘ کی ریلیز تاریخ ۲۸؍ مارچ بھی مقرر کی گئی تھی۔ اپنے ایکس پر وجے نے لکھا کہ ’’کنگڈم‘‘ ۴؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو۔ اپنے قریبی سنیما گھروں میں دیکھیں۔ وجے کے پرستار اس فلم کے لیے پہلے سے زیادہ بے تاب ہیں، جس میں وہ بھاگیہ شری بورس کے ساتھ ہیں۔ گوتھم تیننوری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس اسپائی تھریلر کا سبھی کو انتظار ہے۔ 

ریلیز سے پہلے، میکرز نے اس کے گانے’’ ہردیم لوپالا‘‘ کیلئے مکمل طور پر اے آئی سے ڈیزائن کردہ تھیمیٹک ویڈیو کی نقاب کشائی کی۔ اس میں دونوں اداکاروں کو پیش کیا گیا ہے۔ گانا شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا،’’تھوڑی سی نرمی، تھوڑی سی محبت، یہ سب ان کی دنیا کی اجازت ہے۔ بادشاہی کی دنیا سے۔ ہم آپ سب کو اس میں، اپنے سفر، جذبات اور ہمارے دلوں میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہردیام لوپالا۔‘‘
’’کنگڈم‘‘ کے بعد وجے ’’وی ڈی ۱۴‘‘ کی تیاری کریں گے۔ اس کے بعد وہ ’’ایس وی سی ۵۹‘‘ میں نظر آئیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK