Inquilab Logo Happiest Places to Work

عمران خان کے بیٹوں نے اپنے والد کی رہائی کیلئے پاکستانی حکومت پر عالمی دباؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا

Updated: May 14, 2025, 10:45 PM IST | Islamabad

عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے عالمی برادری سےاپیل کی ہے کہ وہ ان کے والد کی رہائی کیلئےپاکستانی حکومت پردباؤ ڈالیں۔ سلیمان اور قاسم نے اپنے والد کی رہائی کیلئے امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ سے بھی مدد مانگنے کا اشارہ دیا ہے۔

Imran Khan with his sons. Photo: X
عمران خان اپنے بیٹوں کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوںنے پہلی مرتبہ اپنے والد کی رہائی کیلئے عالمی سطح پر پاکستانی حکومت پر دباؤ بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان ، جو لندن میں عامر خان کی سابق اہلیہ جمیمہ خان کے ساتھ رہتے ہیں، نے بتایا ہے کہ عدالت کے احکامات کے باوجود ان کیلئے اپنے والد سے رابطہ رکھنا مشکل ثابت ہورہا ہے۔ خاموشی توڑتے ہوئے عمران خان کے بیٹے سلیمان (۲۸) اور قاسم (۲۶) نے کہا کہ انہیں اپنے والد سے رابطہ نہ کرنے دینے اور ان کی رہائی کی یقین دہانی کروانے کے باوجودرہا نہ کرنے کے بعد مجبور کیا گیا ہے کہ وہ یہاں آئیں اوراپنے والد کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالیں۔

یہ بھی پڑھئے: جاپانی بچے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں ذہنی صحت کے مسائل کا شکار: یونیسیف

قاسم نے کہا کہ ’’ہم نے قانونی راستوں کا انتخاب کیا تھا۔ ہم نے ان کی رہائی کیلئےہر طریقے آزمالئے۔ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ انہیں اتنے لمبے عرصے کیلئے جیل میں رکھا جائے گا اور حالات صرف بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ اسی لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ کارروائی کرنے کا واحدراستہ یہی ہے کہ ہم یہاں آئیں اورعوامی سطح پر بات کریں۔‘‘ قاسم نے مزید کہا کہ ’’ ہم یہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی حکومت پر عوامی دباؤ ڈالا جائے کیونکہ فی الحال عمران خان غیر انسانی صورتحال میں زندگی بسر کررہے ہیں۔ انہیں ان کے بنیادی حقوق بھی نہیں دیئے جارہے ہیں۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ان کی رہائی کیلئے عوامی دباؤ ڈالا جائے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: فرانسیسی صدر نے کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب پر پابندی کی حمایت کی

سلیمان نے کہا کہ ’’ہم تمام قانونی راستوں سے تھک چکے ہیں۔ ہم دیگر ذرائع اور قانونی راستوں سے تھک چکےہیں اور ہر جگہ خاموشی ہے۔ ایسالگ رہا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا اس تعلق سے خاموش ہوگیا ہے۔آزادانہ تقریر کی حمایت کرنے والی تمام حکومتوں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ ہمارے والد کی رہائی کا مطالبہ کرنے کیلئے ہمارے ساتھ شریک ہو۔‘‘ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے رابطہ قائم کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے سلیمان نے کہا کہ ’’ہمارے والد عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے کیلئے امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ سے رابطہ قائم کرنا بہترین ہوگا۔‘‘سلیمان نے اے آئی این ایس کو بتایا کہ ’’ ہم ڈونالڈ ٹرمپ سے بھی بات چیت کریں گے کہ وہ اپنےطریقے سے ہماری مدد کرنے کی کوشش کریں کیونکہ ہم صرف اپنے والد کی رہائی، پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور بنیادی انسانی حقوق کی یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK