Inquilab Logo Happiest Places to Work

مذہب زندگی کا حصہ ہے، مَیں پوجا بھی کرتا ہوں، درگاہ بھی جاتا ہوں: وکرانت میسی

Updated: July 01, 2025, 6:06 PM IST | Mumbai

وکرانت میسی نے کہا کہ ’’مذہب زندگی کا ایک حصہ ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کے پاس اپنے مذہب کا انتخاب خود کرنے کی آزادی ہوگی۔

"Twelfth Fail" actor Vikrant Massey. Photo: INN
’’ٹویلتھ فیل‘‘ کے اداکار وکرانت میسی۔ تصویر: آئی این این
اداکاروکرانت میسی، جو گزشتہ سال والد بنے ہیں، نے اپنے بیٹے وردان کی پرورش کیلئے ایک معنی خیز طریقہ اپنایا ہے۔ریہا چکرورتی کے پوڈکاسٹ میں وکرانت میسی نے بتایا کہ انہوں نے اوران کی بیوی نے اپنے بیٹے کے برتھ سرٹیفکیٹ پر کسی بھی مذہب کا نام نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وکرانت، جو سماجی اور ذاتی معاملات کے تعلق سے آواز اٹھانے کیلئے جانے جاتے ہیں، نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مذہب نے ان کی زندگی میں ایک اہم کردار نبھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایمان کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں لیکن کسی بھی مذہب کی نشاندہی نہیں کی اور کہا کہ ان کے گھر میں مختلف عقیدوں پر عمل کیاجاتا ہے۔
 
 
وکرانت میسی نے کہا کہ ’’ مجھے لگتا ہے کہ مذہب ایک ذاتی انتخاب ہونا چاہئے۔ میرے لئے یہ زندگی کا ایک حصہ ہے۔ ہر انسان کے پاس اپنے مذہب کے انتخاب کا حق ہونا چاہئے۔ میرے گھر پر ہر پرکار کے مذہب آپ کو ملیں گے۔ میں پوجا کرتا ہوں، گردوارہ بھی جاتا ہوں، درگاہ بھی جاتا ہوں۔‘‘ اپنےبیٹے کے تعلق سے وکرانت نے کہا کہ ’’میں وردان کو کسی بھی مذہب یاتقسیم کےبغیر پالنا چاہتا ہوں اور جب وہ اتنا بڑا ہوجائے گا تو اس کے پاس یہ انتخاب ہوگا۔‘‘ وکرانت میسی نے مزید کہا کہ ’’میرے بیٹے کے برتھ سرٹیفکیٹ پر ہم نے مذہب کی جگہ خالی رکھی ہے۔ اسی لئے جب بھی حکومت کی طرف سے برتھ سرٹیفکیٹ ملے گا تو اس پر کسی بھی مذہب کا نام نہیں ہوگا۔ تو یہ نہیں ہے کہ سرکار آپ کو بولتی ہے کہ لکھنا پڑے گا۔ یہ آپ پر منحصر کرتا ہے۔ جب ہمیں اس کا برتھ سرٹیفکیٹ ملا تو ہم نے مذہب کا کالم خالی چھوڑ دیا۔مجھے محسوس ہوا کہ میرا بیٹا ہر ایک سے ان کے مذہب کے مطابق سلوک کرے گا۔میں اپنے بیٹے کی پرورش اس طریقے سے نہیں کرنا چاہتا۔‘‘ان کے ان بیانات کو سوشل میڈیا پر پذیرائی مل رہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK