Updated: April 15, 2026, 1:27 PM IST
| Mumbai
تفریحی دنیا میں کئی بار ایسی فلمیں آتی ہیں جو فنکاروں کے درمیان حقیقی دوستی اور تال میل کی وجہ سے خاص بن جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک فلم ان دنوں چرچا میں ہے، جس کا نام ہے’’ایوری باڈی لَوْز سہراب ہانڈا‘‘۔ اس فلم کو ناظرین کی جانب سے شاندار ردعمل مل رہا ہے۔
ونئے پاٹھک۔ تصویر:آئی این این
تفریحی دنیا میں کئی بار ایسی فلمیں آتی ہیں جو فنکاروں کے درمیان حقیقی دوستی اور تال میل کی وجہ سے خاص بن جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک فلم ان دنوں چرچا میں ہے، جس کا نام ہے’’ایوری باڈی لَوْز سہراب ہانڈا‘‘۔ اس فلم کو ناظرین کی جانب سے شاندار ردعمل مل رہا ہے۔ فلم کی تشہیر کے دوران اداکار ونئے پاٹھک نے اپنے تجربات شیئر کیے۔
ونئے پاٹھک نے کہاکہ ’’میرے اور میرے قریبی دوستوں رنویر شوری اور رجت کپور کے درمیان ایک خاص چیز ہے، جو ہمیں ہمیشہ جوڑے رکھتی ہے، اور وہ ہے کھانے سے محبت۔ جب ہم تینوں ساتھ بیٹھتے ہیں، تو ہمارے لیے کھانا ہی سب سے بڑا سنیما بن جاتا ہے۔ ہم کیمرے یا شوٹنگ کی فکر نہیں کرتے بلکہ کھانے اور گفتگو کا بھرپور لطف اٹھاتے ہیں۔ میں سبزی خور ہوں، جبکہ میرے دوست نان ویجیٹیرین ہیں۔ اس کے باوجود، کھانے کے لیے ہمارا جذبہ ایک جیسا ہے۔ چاہے کہیں بھی جائیں یا کسی بھی حالت میں ہوں، کھانے کے لیے ان کی محبت کبھی کم نہیں ہوئی۔ یہی چھوٹی چھوٹی باتیں ہماری دوستی کو مضبوط بناتی ہیں اور ہمیں ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں۔‘‘
جب ونئے پاٹھک سے ان کے فلم میں ادا کیے گئے کردار کے بارے میں پوچھاگیا تو انہوں نے کہاکہ ’’یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ فلم مکمل طور پر میرے کردار پر منحصر ہے۔ کوئی بھی اچھی فلم صرف ایک فنکار کے بل بوتے پر نہیں چلتی بلکہ یہ سب کے مل کر کیے گئے کام کا نتیجہ ہوتی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:لبنان پر اسرائیلی حملوں کی۱۷؍ ممالک نے مذمت کی ، کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا
انہوں نے فلم کی اصل طاقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’اس کی سب سے بڑی خاصیت اس کی شاندار کہانی اور بہترین مکالمے ہیں۔ ہدایتکار رجت کپور نے فلم کے ہر پہلو کو بہت متوازن طریقے سے سنبھالا ہے۔ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر فنکار کو اپنی جگہ ملے اور سب مل کر ایک مضبوط کہانی پیش کریں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ورون دھون کی کنٹینٹ کریئیٹرسے نئی فلم کےٹیزر کے پیڈ ریویو پر بحث
ونئے پاٹھک نے کہاکہ ’’اس فلم کی سب سے بڑی طاقت یہی ہے کہ اس میں تمام فنکار مل کر کام کر رہے ہیں۔ جب تمام کردار ایک ساتھ آتے ہیں تو وہ ایک مضبوط یونٹ بن جاتے ہیں، جو ناظرین کو شروع سے آخر تک باندھے رکھتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہاکہ ’’جب کوئی فلم ناظرین کو اپنے ساتھ جوڑ لیتی ہے اور انہیں کہانی میں ڈبو دیتی ہے، تو وہ فلم کامیاب مانی جاتی ہے۔ `ایوری باڈی لَوْز سہراب ہانڈا بھی اسی طرح کی فلم ہے، جو اپنے کرداروں اور ان کی باہمی کیمسٹری کے ذریعے ناظرین پر گہرا اثر چھوڑتی ہے۔‘‘ایوری باڈی لَوْز سہراب ہانڈا ڈجیٹل پلیٹ فارم زی ۵؍ پر ہندی میں دستیاب ہے۔