• Mon, 04 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وشال بھردواج کی فلم میں شاہد کپور اور ترپتی ڈمری مرکزی کردار میں ہوں گے

Updated: September 13, 2024, 8:32 PM IST | Mumbai

نڈیاڈوالا گرینڈ سن نے اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ وہ وشال بھردواج کی ہدایتکاری میں ایک ایکشن فلم بنارہے ہیں جس میں شاہد کپور اور ترپتی ڈمری مرکزی کردار میں ہوں گے۔ تاہم، فلم کی دیگر تفصیل کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

Tripti Dimri and Shahid Kapoor. Image: X
ترپتی ڈمری اور شاہد کپور۔ تصویر: ایکس

نڈیاڈوالا گرینڈسن انٹرٹینمنٹ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ فلمساز وشال بھردواج، اور اداکار شاہد کپور اور ترپتی ڈمری کے ساتھ اپنے آنے والے بلا عنوان پروجیکٹ کیلئے تیار ہیں۔ میکرز سوشل میڈیا پر شاہد، ترپتی، وشال اور ساجد نڈیاڈوالا کی تصویروں کا ایک کولاج بھی جاری کیا۔ اعلان یوں ہے: ’’مَیں باصلاحیت ہدایت کار، اپنے پیارے دوست وشال بھردواج، اور غیر معمولی پاور ہاؤس شاہد کپور کے ساتھ اشتراک کرنے پر بہت خوش ہوں۔ کاسٹ میں ترپتی ڈمری کا استقبال کرنا اعزاز کی بات ہے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Nadiadwala Grandson (@nadiadwalagrandson)

ترپتی نے تبصرہ سیکشن میں ایک اسمائلی ایموجی پوسٹ کیا۔ تاہم، فلم کی تفصیلات کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ پیشہ ورانہ محاذ پر شاہد کو آخری بار سائنس فکشن رومانٹک کامیڈی ’’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘‘ میں دیکھا گیا تھا۔ وہ جلد ہی ’’دیوا‘‘ میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم ۱۴؍ فروری ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: ’’جگرا‘‘ میں عالیہ بھٹ اور دلجیت دوسانجھ ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے

’پوسٹر بوائز‘، ’لیلیٰ مجنوں‘، ’بلبل‘ اور ’کلا‘ جیسی فلموں میں کام کرنے والی ترپتی نے سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن فلم ’اینیمل‘ میں زویا کے کردار کیلئے کافی شہرت حاصل کی ہے۔ وہ آخری بار ’’بیڈ نیوز‘‘ میں وکی کوشل اور ایمی ورک کے ساتھ نظر آئیں۔ وہ جلد ہی راجکمار راؤ کے ساتھ ’’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو‘‘، کارتک آرین کے ساتھ ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ اور سدھانت چترویدی کے ساتھ ’’دھڑک ۲‘‘ میں نظر آئیں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK