• Tue, 10 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وشال بھردواج کو ’اَسی‘ کا ٹریلر بے حد پسند آیا، کہا: اسے کہتے ہیں فلمی صحافت

Updated: February 10, 2026, 1:56 PM IST | Mumbai

سماج کی تلخ حقیقت کو بے نقاب کرنے والی آنے والی فلم ’اَسی‘ کے طاقتور ٹریلر کو عام ناظرین کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا کی شخصیات کی جانب سے بھی زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ فلمساز و ہدایت کار وشال بھردواج نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے اسے نہ صرف شاندار بلکہ حقیقی فلمی صحافت قرار دیا ہے۔

Vishal Bhardwaj.Photo:INN
وشال بھردواج۔ تصویر:آئی این این

سماج کی تلخ  حقیقت کو بے نقاب کرنے والی آنے والی فلم ’اَسی‘ کے طاقتور ٹریلر کو عام ناظرین کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا کی شخصیات کی جانب سے بھی زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ فلمساز و ہدایت کار وشال بھردواج نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے اسے نہ صرف شاندار بلکہ حقیقی فلمی صحافت قرار دیا ہے۔
انوَبھو سنہا کی نئی فلم ’اَسی‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی ناظرین اور فلم انڈسٹری میں اس کی خوب چرچا   ہے۔ ٹریلر میں دکھائی جانے والی  تیکھے انداز کی کہانی، مضبوط مکالمے اور مؤثر اداکاری نے ناظرین کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کے ستاروں کی توجہ بھی حاصل کی ہے۔ ٹریلر کو ملنے والی تعریفوں کی فہرست میں اب وشال بھردواج کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ وشال نے ٹریلر دیکھ کر اپنے ردعمل میں اسے نہایت طاقتور اور اثر انگیز قرار دیا۔

یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ کی اسرائیلی فیصلے کی مخالفت، برطانیہ کا بھی فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

وشال بھردواج نے ٹریلر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے ہدایت کار انوبھو سنہا اور اداکارہ تاپسی پنو کومخاطب کیا اور لکھا’’کتنا ڈرامائی، طاقتور اور مقصد سے بھرپور ٹریلر ہے۔ اسے فلمی صحافت کہتے ہیں، جو سماج کو آئینہ دکھاتی ہے۔‘‘ ’ملک‘ اور ’تھپڑ‘ جیسی مضبوط فلمیں بنانے والے ہدایتکار انوبھو سنہا اپنے مخصوص طرز کے ساتھ ’اَسی‘ کے ذریعے واپسی کر رہے ہیں۔ فلم میں تاپسی پنو مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھئے:شوٹ آف میں منو بھاکر گولڈ سےچوک گئیں، ایشا سنگھ نے کانسے کا تمغہ جیتا

۲؍ منٹ ۵۲؍ سیکنڈ کا یہ ٹریلر روزمرہ کے مسائل، نظر انداز کی جانے والی خبروں اور خواتین پر ہونے والے ظلم کی ایک حساس کہانی پیش کرتا ہے۔ ٹریلر میں تاپسی ایک ایسی وکیل کے کردار میں نظرآتی  ہیں جو انصاف کی تلاش میں کبھی ہار نہیں مانتی۔ فلم سماج کی ان تاریک حقیقتوں پر روشنی ڈالتی ہے جنہیں اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔ فلم میں تاپسی پنو اور کنی کُسرُتی کے ساتھ ریوَتی، منوج پاہوا، کُمُد مشرا اور محمد ذیشان ایوب اہم کرداروں میں ہیں۔ نصیرالدین شاہ، سپریا پاٹھک اور سیما پاہوا بھی خصوصی رول  (اسپیشل اپیئرنس) میں نظر آئیں گے۔ انوبھو سنہا کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’’اَسی‘ کو بنارس میڈیا ورکس پروڈکشن کے اشتراک سے گلشن کمار اور ٹی سیریز نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس کے پروڈیوسرز بھوشن کمار، کرشن کمار اور انوبھو سنہا ہیں۔ فلم ۲۰؍ فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK