Inquilab Logo Happiest Places to Work

جین زی مظاہرین پر کنگنا رناوت کے تبصروں پر وشال ددلانی کا سخت ردعمل

Updated: July 29, 2026, 8:07 PM IST | Mumbai

گلوکار اور موسیقار وشال ددلانی نے جین زی (Gen-Z) مظاہرین کی حمایت کرتے ہوئے اداکارہ اور بی جے پی رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت کے تبصروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ مظاہرین کی زبان نہیں بلکہ ان کے ساتھ مبینہ طور پر کیا گیا سلوک ہے۔

Vishal Dadlani.Photo:INN
وشال ددلانی۔ تصویر:آئی این این

گلوکار اور موسیقار  وشال ددلانی نے جین زی (Gen-Z) مظاہرین کی حمایت کرتے ہوئے اداکارہ اور بی جے پی رکنِ پارلیمنٹ  کنگنا رناوت  کے تبصروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ مظاہرین کی زبان نہیں بلکہ ان کے ساتھ مبینہ طور پر کیا گیا سلوک ہے۔ وشال ددلانی نے پیر کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مظاہرین پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کے استعمال، پتھراؤ اور دیگر سخت کارروائیوں کے الزامات کہیں زیادہ تشویشناک ہیں، اس کے مقابلے میں ان کے الفاظ پر تنقید کرنا غیر اہم ہے۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا کی نجی سرمایہ کاری منصوبے پر یوئیفا ہنگامی اجلاس بلائے گا


انہوں نے لکھا’’بدزبانی ؟ آپ نے سڑکوں پر بچوں کو مارا، ان پر پتھر برسائے، پھر الزام بھی انہی پر لگا دیا۔ ان پر فائرنگ کی، آنسو گیس چلائی، پیلیٹ گنز استعمال کیں... ۔ ان کے مطابق ان کارروائیوں پر توجہ دی جانی چاہیے، نہ کہ صرف مظاہرین کی زبان پر۔ وشال نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ الزام بھی عائد کیا کہ مظاہرین کے خلاف عوامی رائے ہموار کرنے کے لیے منظم مہمات چلائی جا رہی ہیں۔انہوں نے لکھا’’اور ہاں... پیسے دے کر خبری مہمیں اور انفلوئنسر مہمیں چلانے سے آپ صرف مزید مضحکہ خیز نظر آتے ہیں۔‘‘
کنگنا رناوت نے کیا کہا تھا؟
وشال ددلانی کا یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مظاہرین کی ویڈیوز پر سخت تنقید کی۔ انسٹاگرام اسٹوریز پر انہوں نے لکھا کہ ان ویڈیوز کو دیکھ کر انہیں ’’قے آنے جیسا احساس  ہوا‘‘ اور مظاہرین کی زبان اور اندازِ گفتگو پر اعتراض کیا۔‘‘ انہوں نے کہا’’میں نے اپنی زندگی میں کبھی ایک جگہ اتنی بدصورتی نہیں دیکھی۔ جین زی کے احتجاج کے یہ ویڈیوز قے دلانے والی ہیں۔ جس طرح وہ بات کرتے ہیں اور جس قسم کی زبان استعمال کرتے ہیں، ایسا منظر میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:اسپائیڈر مین بننا میری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ ہے:ٹام ہالینڈ


کنگنا نے مزید لکھا کہ ہندوستان خوبصورت اور تہذیب یافتہ لوگوں کا ملک ہے، لیکن بعض مظاہرین خود کو ’’کاکروچ‘‘ کہتے ہیں اور ان کا رویہ بھی ویسا ہی دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیوز دیکھ کر انہیں ’’ڈجیٹل ڈیٹاکس‘‘ کی ضرورت محسوس ہوئی۔ اپنی ایک اور پوسٹ میں کنگنا نے ان مظاہرین کو ’’جنریشن گٹر‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں سے بعض کے پاس نظام کو دینے کے لیے کچھ نہیں، وہ نہ پڑھائی میں اچھے ہیں اور نہ ہی دیگر ذمہ داریاں نبھانے کے قابل۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK