جونیئر این ٹی آر کے بالی ووڈ کریئر کی پہلی فلم ’’وار ۲‘‘ باکس آفس پر ناکام ثابت ہورہی ہے۔ اس فلم نے باکس آفس پر ۴؍ ہفتوں میں صرف ۲۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ پڑھئے ایسے ۷؍ تمل اداکاروں کے بارے میں جنہوں نے بالی ووڈ میں فلاپ فلمیں دیں۔
EPAPER
Updated: August 19, 2025, 6:09 PM IST | Mumbai
جونیئر این ٹی آر کے بالی ووڈ کریئر کی پہلی فلم ’’وار ۲‘‘ باکس آفس پر ناکام ثابت ہورہی ہے۔ اس فلم نے باکس آفس پر ۴؍ ہفتوں میں صرف ۲۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ پڑھئے ایسے ۷؍ تمل اداکاروں کے بارے میں جنہوں نے بالی ووڈ میں فلاپ فلمیں دیں۔
جونیئر این ٹی آر نے رتیک روشن کی فلم ’’وار ۲‘‘ سے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔ بدقسمتی سے جونیئر این ٹی آر کی ایکشن تھریلر فلم باکس آفس پر مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے اور گھریلو باکس آفس پر ۴؍ ہفتوں میں صرف ۲۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ عالمی سطح پر اس فلم کے اپنے رن ٹائم کے ختم ہونے تک صرف ۳۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کرنے کا امکان ہے جو ایک فلاپ فلم ثابت ہونے کی طرف گامزن ہے۔
۷؍ تمل اداکار جنہوں نے باکس آفس پر فلاپ فلمیں دیں
جونیئر این ٹی آر بالی ووڈ میں فلاپ فلم دینے والے ساتویں تمل اداکار بن گئے ہیں۔ تیلگو اداکار سے قبل پربھاس، رام چرن اور وجئے دیورکونڈا نے بھی بالی ووڈ میں کامیاب فلم دینے کی کوشش کی تھی لیکن بدقسمتی سے ناکام ہوئے تھے۔
بالی ووڈ میں ناکام فلم دینے والے ۷؍ بالی ووڈ اداکار
’’وار ۲‘‘ (جونیئر این ٹی آر)
ایان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں رتیک روشن اور کیارا ایڈوانی نے اداکاری کی ہے جبکہ اسے یش راج فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔
ادی پرش (۲۰۲۲ء)
’’ادی پرش‘‘ (۲۰۲۲ء) کی ہدایتکاری اوم راؤت نے انجام دی ہے اور اسے ٹی سیریز نے پروڈیوس کیا ہے۔
رام چرن کی زنجیر (۲۰۱۳ء)
رام چرن نے امیتابھ بچن کے ’’زنجیر‘‘ (۲۰۱۳ء)کے ری میک سے ہندی سنیما میں ہٹ فلم دینے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام ہوئے تھے۔ اپروا لاکھیا کی ہدایتکاری والی اس فلم میں پرینکا چوپڑہ اور سنجے دت نے بھی کلیدی کردار نبھائے تھے۔
وجئے دیورکونڈا کی فلم ’’لیگر‘‘
پوری جگناتھ کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا تھا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھی۔
نتھن کی فلم ’’اگیات‘‘ (۲۰۰۹ء)
اس ہارر فلم کی ہدایتکاری رام گوپال ورما نے کی تھی جبکہ اسے یو ٹی وی موشن پکچرز نے پروڈیوس کیا تھا۔ یہ باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھی۔
رانا دگوپتی کی فلم ’’دم مارو دم‘‘ (۲۰۱۱ء)
اس فلم میں بپاشا باسو اور ابھیشیک بچن نے کلیدی کردار نبھائے تھے۔ اس کی ہدایتکاری روہن سپی نے انجام دی تھی جبکہ اسے رمیش سپی نے پروڈیوس کیا تھا۔ یہ فلم اپنے نغموں کے باعث مشہور ہوئی تھی۔
’’چھترپتی‘‘ میں بیلم کونڈا سرینواس
بیلم کونڈا سرینواس کی فلم ’’چھترپتی‘‘ ۲۰۲۳ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ ایس ایس راجامولی کی ۲۰۰۵ء کی فلم کا ری میک تھی جس میں پربھاس نے کلیدی کردار نبھایا تھا۔ اس فلم کو وی وی ونایک نے ڈائریکٹ جبکہ جینتی لال گڈا نے پروڈیوس کیا تھا۔