Inquilab Logo Happiest Places to Work

رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی ’’وار ۲‘‘ کا ٹریلر ۲۴؍ یا ۲۵؍ جولائی کو ریلیز ہوگا

Updated: July 19, 2025, 6:00 PM IST | Mumbai

رتیک روشن، جونیئر این ٹی آر اورکیاراایڈوانی کی اداکاری سے سجی فلم ’’وار ۲‘‘کو سی بی ایف سی نے پاس کردیاہے جسے ۲۴؍ یا ۲۵؍جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروںمیں ریلیز ہوگی۔

"War 2" will be released in theaters on August 14, 2025. Photo: INN
’’وار ۲‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ تصویر: آئی این این

رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم ’’وار ۲‘‘ کے ٹریلر کو سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفکیشن (سی بی ایف سی) کی جانب سے منظوری مل گئی ہے۔ فلم کا پرومو، جو ۲؍ منٹ اور ۳۹؍ منٹ سیکنڈ طویل ہے، کو سی بی ایف سی کی جانب سے یو اے ریٹنگ مل گئی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ٹریلر ۱۶؍ سال، والدین کی رہنمائی سے، اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے موضوع ہے۔ رپورٹس کے مطابق ’’ اس ٹریلر کو ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو فلم کی ریلیز سے قبل ۲۴؍ یا ۲۵؍جولائی ۲۰۲۵ء کو آن لائن ریلیز کیا جائے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سنیل شیٹی اور جیکی شراف کی سیریز ’’ہنٹر‘‘ کے سیزن ۲؍ کا ٹریلر ریلیز

فلم کی ہدایتکاری ایان مکھرجی نے کی ہے۔ یاد رہے کہ ’’ وار ۲‘‘ ۲۰۱۹ء کی فلم ’’وار‘‘کا سیکوئل اور یش راج اسپائی یونیورس (وائے آر ایف) کا حصہ ہے جس میں’’پٹھان‘‘اور ’’ٹائیگر‘‘ جیسی فلمیں بھی شامل ہیں۔ رتیک روشن نے اس فلم میں خفیہ ایجنٹ کبیر جبکہ جونیئر این ٹی آر نے ویلن کا کردار نبھایا ہے۔ فلم میں کیارا ایڈوانی بھی کلیدی کردار میں ہوں گی۔ فلم کے ٹیزر میں، جو بہت پہلے ہی ریلیز کر دیا گیا تھا، میں مداحوں کو ایکشن کا ٹویسٹ دیا گیا تھا اور فلم کے ٹریلر میں لڑائی کے مناظر اور جذباتی لمحات کی عکاسی کی جائے گی۔فلم میںرتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کے ڈانس کامنظر بھی دکھایا جاسکتاہے جبکہ اب تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’سپرمین‘ کی ریلیز، زیک اسنائیڈر کی ’مین آف اسٹیل‘ کی ویورشپ ۲۱۸؍ فیصد بڑھ گئی

دلچسپ بات یہ ہے کہ رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر اس فلم کو ایک ساتھ پروموٹ نہیں کریں گے۔ یہ دونوں فلم کو الگ الگ پروموٹ کریں گے۔ یش راج اسپائی یونیورس کی یہ فلم  سب سے بڑی ریلیز نہیں ہے جبکہ پروڈکشن ہاؤس کی دوسری بڑی فلم ’’الفا‘‘ بھی ریلیز کی جانے والی ہے جس میں عالیہ بھٹ اور شروری کلیدی کردارمیں نظر آئیں گے۔ تاہم، چند رپورٹس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’وار۲‘‘ میںعالیہ بھٹ مہمان اداکار کے طور پر نظر آسکتی ہیں جبکہ پروڈکشن ہاؤس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ حال ہی میں ایان مکھرجی نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر ریلیز کیا تھا جس میں رتیک روشن، جونیئر این ٹی آر اور کیاراایڈوانی کو دکھایا گیا تھا۔ پوسٹر کے کیپشن میں لکھا تھا ’’وار ۲‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو سنیماگھروں میں ہندی، تیلگو اور تمل زبان میں ریلیز ہوگی۔ یادرہے کہ ۱۵؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو کیارا ایڈوانی کے یہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK