رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی ’’وار ۲‘‘ باکس آفس پر فلاپ ہونے کے باوجود تیلگو باکس آفس پر سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ اس سے قبل یہ خطاب رنبیر کپور کی ’’اینیمل‘‘ کے پاس تھا۔
EPAPER
Updated: August 23, 2025, 9:03 PM IST | Mumbai
رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی ’’وار ۲‘‘ باکس آفس پر فلاپ ہونے کے باوجود تیلگو باکس آفس پر سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ اس سے قبل یہ خطاب رنبیر کپور کی ’’اینیمل‘‘ کے پاس تھا۔
رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی اداکاری سے سجی ’’وار ۲‘‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی ہے، اس کے باوجود فلم تیلگو باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ خبروں کے مطابق ’’وار ۲‘‘ کا بجٹ ۴۵۰؍کروڑ روپے تھا اور ماہرین کا اندازہ ہے کہ فلمسازوں کو ۳۰؍ کروڑ سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ تیلگو باکس آفس پر اس سے قبل ہندی زبان کی فلموں میں رنبیر کپور کی ’’اینیمل‘‘ کی حکمرانی تھی۔ تاہم، اب رتیک روشن کی ’’وار ۲‘‘ نے اس کی جگہ لے لی ہے جس کا سارا کریڈٹ جونیئر این ٹی آر کو جاتا ہے جنہیں تیلگو فلم انڈسٹری میں کافی پسند کیا جاتا ہے اور یہاں ان کے لامحدود مداح ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان نے ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ کا پہلا نغمہ جاری کیا
دلچسپ بات یہ ہے کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں جہاں تیلگو زبان بولی جاتی ہے ’’وار ۲‘‘ فلاپ ہوگئی ہے۔ اس فلم نے تیلگو زبان میں ۵۲؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ تیلگو باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلمیں:
(۱) ’’وار ۲‘‘ (۲۰۲۵ء) : ۵۲؍ کروڑ روپے سے زائد
(۲) ’’اینیمل‘‘ (۲۰۲۳ء) : ۴۵؍ کروڑ روپے
(۳) ’’جوان‘‘ (۲۰۲۳ء ): ۲۸؍ کروڑ روپے
(۴) ’’چھاوا‘‘ (۲۰۲۵ء): ۸۷ء۱۵؍ کروڑ روپے
(۵) ’’برہماستر: پارٹ ون‘‘ (۲۰۲۲ء): ۲۷ء۱۵؍ کروڑ روپے
ایان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بنی ’’وار ۲‘‘ کے متعلق ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ یہ عالمی باکس آفس پر ۳۴۰؍ کروڑ روپے جبکہ ہندوستان میں ۲۴۰؍ کروڑ روپے تک کا کاروبار کرے گی۔