یکم مئی سے ممبئی کے بی کے سی میں شروع ہونے والے ۴؍ روزہ ’’ویوز سمٹ‘‘ کی افتتاحی تقریب میں متعدد فلمی شخصیات، بزنس اور سیاسی لیڈران نے شرکت کی۔
EPAPER
Updated: May 01, 2025, 6:00 PM IST | Mumbai
یکم مئی سے ممبئی کے بی کے سی میں شروع ہونے والے ۴؍ روزہ ’’ویوز سمٹ‘‘ کی افتتاحی تقریب میں متعدد فلمی شخصیات، بزنس اور سیاسی لیڈران نے شرکت کی۔
آج یکم مئی کو ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس (بی جے سی) میں ویوز سمٹ ۲۰۲۵ء (WAVES Summit 2025)کی افتتاحی تقریب میں ہندوستانی فلمی شخصیات نے جلوہ بکھیرا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ۴؍ روزہ تقریب کا افتتاح کیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی) نے اس کی میزبانی کی۔ یہ تقریب دنیا بھر سے تخلیق کاروں، اسٹارٹ اپس، صنعت کے لیڈروں، اور پالیسی سازوں کو اکٹھا کرکے میڈیا، تفریح، اور ڈجیٹل اختراع کیلئے ہندوستان کو ایک عالمی مرکز کے طور پر مضبوط کرنے کیلئے تیار ہے۔ شاہ رخ خان، رجنی کانت، امیتابھ بچن، موہن لال، اکشے کمار، عامر خان، ہیما مالنی، رنبیر کپور، ناگارجن، چرنجیوی، انیل کپور، کارتک آرین اور فلمساز ایس ایس راجامولی اور دیگر جیسے بڑے ستاروں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
🎬 Spotlight On! Celebrities take center stage at #WAVESSummit
— PIB India (@PIB_India) May 1, 2025
Legends @iamsrk and @rajinikanth, along with stars Vicky Kaushal and Sara Ali Khan, arrive to grace the #WAVES Summit✨⭐️#WAVESummitIndia@WAVESummitIndia @MIB_India pic.twitter.com/OLZ436EWWy
Stars shine bright at #WAVES2025 ! ✨🎬👏
— PIB India (@PIB_India) May 1, 2025
Actors @deepikapadukone, Saif Ali Khan, @shahidkapoor, and @aliaa08 arrive in style for the grand #WAVESummit#WAVES @WAVESummitIndia @MIB_India pic.twitter.com/Gh3Pm3S7RT
اس موقع پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ’’عالمی آڈیو ویژول اور تفریحی معیشت ہماری کہانیوں کو نہ صرف آرٹ کے طور پر بلکہ عالمی اور قومی قدر کے اثاثوں کے طور پر دیکھتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے عظیم وژن سے متاثر ہو کر ویوز ایک سمٹ سے بڑھ کر ہے۔ یہ ایک عالمی پلیٹ فارم ہے اور تخلیق کاروں کیلئے اہم ترین ہے۔‘‘ شاہ رخ خان نے وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم مودی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی
عامر خان، ایس ایس راجہ مولی، عالیہ بھٹ۔ تصویر: پی ٹی آئی
انیل کپور دیگر شرکاء کے ساتھ۔ تصویر: پی ٹی آئی
ایس ایس راجامولی نے کہا کہ ’’ہندوستان لاکھوں برسوں سے کہانی سنانے والوں کی سرزمین رہا ہے۔ ہمارے پاس اپنی کہانیاں سنانے کیلئے فن کی بہت سی شکلیں ہیں۔ ہماری کہانیاں لامحدود ہیں۔ کہانی سنانے کا طریقہ ہمارے ڈی این اے میں ہے۔ پھر بھی، بین الاقوامی سطح پر، ہم امریکہ، جاپان، کوریا سے پیچھے ہیں۔ امید ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہم تعاون کریں گے۔‘‘ واضح رہے کہ سیف علی خان، دپیکاپڈوکون، عالیہ بھٹ، وکی کوشل، اور اے آر رحمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔