روس سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ نکیتا فلپوف نے میلان کورٹینا ونٹر گیمز میں انفرادی غیر جانبدار کھلاڑیوں کے دستے کے لیے پہلا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نےاسکی ماؤنٹینیئرنگ کے مردوں کے اسپرنٹ مقابلے میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
EPAPER
Updated: February 20, 2026, 9:10 PM IST | Milan
روس سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ نکیتا فلپوف نے میلان کورٹینا ونٹر گیمز میں انفرادی غیر جانبدار کھلاڑیوں کے دستے کے لیے پہلا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نےاسکی ماؤنٹینیئرنگ کے مردوں کے اسپرنٹ مقابلے میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
روس سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ نکیتا فلپوف نے میلان کورٹینا ونٹر گیمز میں انفرادی غیر جانبدار کھلاڑیوں کے دستے کے لیے پہلا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نےاسکی ماؤنٹینیئرنگ کے مردوں کے اسپرنٹ مقابلے میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
🥈 Nikita #Filippov wins Russia’s first silver medal at #MilanoCortina2026 and in ski mountaineering’s Olympic debut!
— Russian Embassy in South Africa 🇷🇺 (@EmbassyofRussia) February 20, 2026
A 23-year-old from Kamchatka, Nikita already holds 23 Russian national titles.
🎉Congratulations, #Proud4You! pic.twitter.com/0PJevVTKJc
بورمیو کے اسٹیلویو اسکی سینٹر میں کھیلے گئے اس مقابلے میں فلپوف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسپین کے اوریول کارڈونا کول نے ۲؍ منٹ۰۳ء۳۴؍ سیکنڈز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نکیتا فلپوف محض ۵۲ء۱؍ سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ فرانس کے تھیبالٹ اینسلمٹ (۳۱ء۲؍ سیکنڈز) نے حاصل کیا۔ واضح رہے کہ اسکی ماؤنٹینیئرنگ پہلی بار ونٹر اولمپکس کا حصہ بنی ہے، جس کی وجہ سے یہ تمغے مزید اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔مقابلے کے آغاز میں سوئٹزرلینڈ کے ارنو لیتھا اور جون کسلر نے ۶۵؍ میٹر کی کٹھن چڑھائی میں برتری حاصل کر رکھی تھی، تاہم اسپین کے کارڈونا کول نے اپنی مہارت اور اسٹیمینا کا استعمال کرتے ہوئے واپسی کی اور پہلی پوزیشن چھین لی۔ فلپوف نے بھی بہترین تکنیک کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئس کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا اور چاندی کے تمغے پر قبضہ جما لیا۔
یہ بھی پڑھئے:انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ: اختراعی صلاحیت میں تبدیلی پر غوروخوض
یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں پر بین الاقوامی پابندیاں عائد ہیں، تاہم نکیتا فلپوف ان ۲۰؍ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیںاے آئی این (Individual Neutral Athletes) کے طور پر شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔یہ کھلاڑی کسی قومی پرچم یا ترانے کے بغیر شرکت کر رہے ہیں۔ شرکت کے لیے سخت شرائط رکھی گئی تھیں، جن میں جنگ کی حمایت نہ کرنا اور فوج کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہونا شامل ہے۔