Inquilab Logo Happiest Places to Work

وہائٹنی ہیوسٹن کا مشہورگیت کا لُک اب باربی ڈول کی شکل میں

Updated: August 10, 2026, 9:07 PM IST | New York

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ وہائٹنی ہیوسٹن کے مداحوں کے لیے ایک خاص خبر سامنے آئی ہے۔ میٹل نے اپنی باربی سگنیچر سیریز میں وہائٹنی ہیوسٹن کو شامل کرتے ہوئے ایک خصوصی باربی ڈول لانچ کی ہے، جو ان کے۱۹۸۷ء کے مقبول گانے ’’I Wanna Dance With Somebody (Who Loves Me)‘‘ کی میوزک ویڈیو میں نظر آنے والے مشہور انداز سے متاثر ہے۔

Barbie.Photo:X
باربی ڈول۔ تصویر:ایکس

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ وہائٹنی ہیوسٹن کے مداحوں کے لیے ایک خاص خبر سامنے آئی ہے۔ میٹل  نے اپنی باربی سگنیچر سیریز میں وہائٹنی ہیوسٹن کو شامل کرتے ہوئے ایک خصوصی باربی ڈول لانچ کی ہے، جو ان کے۱۹۸۷ء کے مقبول گانے ’’I Wanna Dance With Somebody (Who Loves Me)‘‘ کی میوزک ویڈیو میں نظر آنے والے مشہور انداز سے متاثر ہے۔ یہ خصوصی ڈول ۸؍ اگست۲۰۲۶ء کو مارکیٹ میں پیش کی گئی اور اس کی قیمت ۶۰؍امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ریڈ کارپیٹ پر زینڈایا نے مجھے دیکھا تو ان کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا: زینب جیوا

وہائٹنی ہیوسٹن کے مشہور انداز کی نقل
اس باربی ڈول کو وہائٹنی ہیوسٹن کے۱۹۸۰ء کی دہائی کے یادگار اسٹائل میں تیار کیا گیا ہے۔ ڈول نے  ہلکے جامنی رنگ کی ribbed knit mini dress  پہن رکھی ہے، جس کے ساتھ رنگین ڈراپ ایئررنگز شامل ہیں۔ اس کے میک اپ میں خاص طور پر آنکھوں کے بولڈ میک اپ کو نمایاں کیا گیا ہے  جبکہ بالوں کو وہائٹنی ہیوسٹن کے مشہور  بڑے اور گھنے ۸۰؍ کرلس  کی شکل دی گئی ہے۔ڈول کے جوتے بھی خاص انداز میں تیار کیے گئے ہیں۔ اس میں پوائنٹیڈ ٹو پمپس کے ساتھ سفیدٹیپرڈ ہیلز دی گئی ہیں، جن پر سرخ اور نیلے رنگ کے ابسٹریکٹ ڈیزائن  بنے ہوئے ہیں۔


مائیکروفون اور کلیکٹرز کے لیے خصوصی چیزیں
 وہائٹنی ہیوسٹن کی موسیقی سے وابستگی کو نمایاں کرنے کے لیے ڈول کے ساتھ  مائیکروفون اور مائیک اسٹینڈ  بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ممبئی کے۱۶؍ سالہ شوٹر شلوک ہجارے کو ۲؍لاکھ کی مدد، بین الاقوامی آغاز

’I Wanna Dance With Somebody‘ کیوں خاص ہے؟
 ’I Wanna Dance With Somebody (Who Loves Me)’ وہائٹنی ہیوسٹن  کے سب سے مقبول گانوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ گانا ۱۹۸۷ء میں ریلیز ہوا تھا اور اس نے وہائٹنی ہیوسٹن کی عالمی پاپ اسٹار کے طور پر مقبولیت کو مزید بلندی دی۔ میوزک ویڈیو میں وہائٹنی ہیوسٹن کا رنگین لباس، بڑے بال اور پُرجوش پرفارمنس اس دور کی پاپ کلچر کی ایک نمایاں تصویر بن گئے تھے۔ اسی لیے باربی  کے ذریعے اس مخصوص لک کو دوبارہ پیش کرنا وٹنی کے مداحوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK