• Mon, 12 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شکر ۵۱؍ روپے فی کوئنٹل مہنگی ہوئی، دالوں کی قیمتیں بھی بڑھیں

Updated: October 12, 2026, 12:29 PM IST | Agency | New Delhi

چاول نے کچھ راحت دی، خوردنی تیل میں اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار رہا، گڑ کی قیمت ۳؍ روپے فی کوئنٹل کم ہوئی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این
گھریلو تھوک اجناس منڈیوں میں گزشتہ ہفتے شکر  اوسطاً۵۱؍روپے فی کوئنٹل مہنگی ہو گئی، دالوں کی قیمتوں میں بھی تیزی رہی جبکہ چاول کے بھاؤ کچھ کم ہوئے۔ خوردنی تیلوں میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا گیا۔
تہواروں کی مانگ آنے سے چینی میں ایک بار پھر تیزی آنے لگی ہے۔ گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت۵۱؍ روپے بڑھ کر ہفتے کے اختتام پر ۵؍ہزار ۱۵۱؍ روپے فی کوئنٹل پر پہنچ گئی۔ دوسری طرف، گڑ کی قیمت۳؍ روپے فی کوئنٹل کم ہو گئی۔ خوردہ مارکیٹ میں بھی شکر میں۱۳؍ پیسے فی کوئنٹل کا اوسط اضافہ دیکھا گیا۔
 
 
ہفتے کے دوران چاول کی اوسط قیمت۲۷؍ روپے گھٹ کر ہفتے کے اختتام پر۴؍ہزار ۱۲۴؍ روپے فی کوئنٹل  پر آگئی۔ گزشتہ ہفتے بھی اس میں گراوٹ آئی تھی۔ گیہوں کی قیمت۲؍ہزار ۸۸۶؍  روپے فی کوئنٹل پر تقریباً مستحکم رہی۔ آٹا بھی ۳؍ہزار ۳۶۴؍ روپے فی کوئنٹل پر کم و بیش بغیر کسی تبدیلی کے رہا۔ہفتے کے دوران ارہر  دال کی اوسط قیمت۱۹۱؍ روپے اور چنے کی دال۱۰۲؍ روپے فی کوئنٹل بڑھ گئی۔ مونگ دال۴۳؍روپے اور اڑد دال۴۲؍ روپے مہنگی ہو گئی۔ مسور دال کا بھاؤ بھی۱۳؍ روپے فی کوئنٹل چڑھ گیا۔ مونگ پھلی کا تیل اوسطاً۷۲؍ روپے اور ونسپتی۲۲؍ روپے فی کوئنٹل مہنگا ہوا۔ سورج مکھی کے تیل میں۱۶۰؍ روپے اور پام آئل میں۸؍ روپے کی گراوٹ رہی۔ سویا تیل بھی۲؍ روپے پھسل گیا۔ سرسوں کے تیل کی قیمت تقریباً بغیر کسی تبدیلی کے رہی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK