• Mon, 12 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

محمدسمیع کی شاندار گیندبازی ،۴؍وکٹیں حاصل کیں

Updated: October 12, 2026, 12:08 PM IST | Agency | New Delhi

رنجی ٹرافی مقابلے میں بنگال نے دہلی کو ۲۴۰؍رنوں پر سمیٹ دیا، عامرغنی نے بھی ۳؍وکٹیں لیں۔

Mohammad Sami took 4 wickets for 30 runs. Photo: INN
محمد سمیع نے ۳۰؍رن دے کر ۴؍وکٹیں حاصل کیں۔ تصویر: آئی این این

رنجی ٹرافی کے سیزن ۲۷۔۲۰۲۶ءکا آغاز اتوار سے ہو گیا۔ اس کے گروپ’ سی‘ کے پہلے اہم مقابلے میں بنگال نے پہلے ہی دن محمد سمیع کی طوفانی گیند بازی کے دم پر دہلی کو ۲۴۰؍ رنوں پر ڈھیر کر دیا۔ ہندوستانی ٹیم سے باہر چل رہے تیز گیند باز محمد سمیع نے صرف ۳۰؍رن دے کر ۴؍ وکٹیں حاصل کیں اور ایک بار پھر قومی ٹیم کے سلیکٹرز اور ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا۔

بنگال کے کلیانی میں کھیلے جا رہے اس میچ میں بنگال نے پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اس کے تیز گیند باز  پچ کا فائدہ اٹھا سکیں اور ایسا ہی ہوا۔ سمیع کے علاوہ بنگال کے آکاش دیپ (۷۴؍رن پر ۲؍وکٹ) اور مکیش کمار (۴۳؍رن پر ایک وکٹ) کو بھی کامیابی ملی۔ آف اسپنر عامر غنی کو بھی پچ سے مدد ملی اور انہوں نے ۴۵؍ رن دے کر ۳؍ وکٹیں لیں۔ دہلی کی طرف سے ریتک شوکین نے سب سے زیادہ ۵۶؍رن بنائے۔

محمد سمیع  نے دہلی کے یش دھول، آیوش دوسیجا، ریتک شوکین اور دیویج مہرا کو اپنا شکار بنایا۔ دہلی کی اننگز ۷۷ء۳؍اوورز میں سمٹنے کے ساتھ ہی دن کا کھیل ختم ہو گیا۔

  کرناٹک کےلئے سمرن کی سنچری

وجے واڑہ: سمرن روی چندرن نے آندھرا کے خلاف ۱۲۶؍ رنوں کی شاندار اننگز کھیل کر کرناٹک کو مشکل صورتحال سے نکالا اور ٹیم کو ۲۷۴؍ رنوں تک پہنچایا۔ کرناٹک کے کپتان اس وقت کریز پر آئے جب ٹیم کا اسکور ۹؍ رن پر ۳؍ وکٹ تھا، جو جلد ہی ۲۲؍رن پر ۴؍ وکٹ ہوگیا۔ اس کے بعد انہوں نے کے ایل سری جیت (۵۸) کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلئے۱۱۱؍ رنوں کی شراکت کی۔ بعد میں مادھو  نے آٹھویں وکٹ کے لئے سمرن کا ساتھ دیتے ہوئے ۵۹؍ رن جوڑے اور کرناٹک کو مشکل صورتحال سے بچایا۔

جموں کشمیر نے مدھیہ پردیش کو ۱۹۶؍رنوں پر سمیٹا

تیز گیندباز سنیل کمار اور روہت شرما نے مل کر ۹؍ وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت جموں کشمیر نے مدھیہ پردیش کو ۱۹۶؍رنوں پر آل آؤٹ کرکے اپنے خطاب کے دفاع کی مضبوط شروعات کی۔ سنیل نے ۵؍ اور روہت نے ۴؍ وکٹیں  حاصل کیں، تاہم اسٹمپس سے قبل جموں کشمیر نے شبھم کھجوریہ کی وکٹ صفر پر گنوا دیا۔

یش راٹھوڑ اور اکشے واڈکر کی شاندار سنچریاں

یش راٹھوڑ اور کپتان اکشے واڈکر نے شاندار سنچریاں بناکر ودربھ کو پڈوچیری کے خلاف مشکل صورتحال سے نکالا۔ ودربھ نے ابتدائی اوور میں ۲؍ وکٹ گنوانے کے بعد ۵۴؍رن پر ۵؍ وکٹ کی مشکل صورتحال سے واپسی کی۔ راٹھوڑ نے اپنی ۱۱؍ویں فرسٹ کلاس سنچری مکمل کی جبکہ واڈکر نے ۱۲؍ویں سنچری بنائی۔ دونوں کی عمدہ بلے بازی کی بدولت ودربھ نے پہلے دن کا کھیل ۵؍وکٹ پر ۳۰۰؍ رن کے اسکور پر ختم کیا۔

ممبئی کیلئے مشیر اور سدھیش کی ہاف سنچریاں

کپتان سدھیش لاڈ کے ناٹ آؤٹ ۸۰؍رنوں کی بدولت ممبئی نے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں چندی گڑھ کے خلاف ۵؍ وکٹ پر ۲۴۹؍ رن بنائے۔ روہت ڈھانڈا نے ۳؍ وکٹ لئے جبکہ مشیر خان کی ۱۴۹؍ گیندوں پر ۶۵؍رنوں کی شاندار اننگز کے بعد لاڈ کی سنجیدہ بلے بازی نے ممبئی کو اچھی پوزیشن میں پہنچایا۔

حیدرآباد مضبوط پوزیشن میں

  انیکت ریڈی نے ۲۱؍ رن دے کر ۵؍ وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت تریپورہ کے خلاف میچ کے پہلے دن حیدرآباد مضبوط پوزیشن میں پہنچ گیا۔ مہمان ٹیم نے جمخانہ گراؤنڈ پر صرف ۴؍ رنوں کے اندر اپنی آخری ۷؍ وکٹیں گنوا دیں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر تنَے تیاگ راجن (۳۷؍رن پر ۳؍وکٹ) نے ۸۰؍ رنوں کی اوپننگ شراکت کے بعد میزبان ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی، جس کے بعد انیکت نے تباہ کن گیندبازی کی۔ دن کے اختتام پر حیدرآباد کا اسکور ۴؍ وکٹ پر ۱۲۱؍ رن تھا اور چاروں وکٹ سندیپ سرکار نے لیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK