• Thu, 16 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عادل حسین کو فلم کبیر سنگھ میں کام کرنے پر افسوس کیوں ہے

Updated: October 16, 2025, 9:03 PM IST | Mumbai

شاہد کپور اور کیارا اڈوانی کی فلم کبیر سنگھ تیلگو فلم ارجن ریڈی کا ہندی ری میک تھی۔ کبیر سنگھ بھلے ہی تنازعات میں پھنس گئے ہوں، لیکن اس نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی تاہم فلم میں اداکاری کرنے والے عادل حسین کو اس میں کام کرنے پر افسوس ہے۔

Adil Hussain.Photo:INN
عادل حسین۔ تصویر:آئی این این

جب شاہد کپور اور کیارا اڈوانی کی فلم ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہوئی تو اس نے ہلچل مچا دی۔ فلم کی باکس آفس پر کمائی بڑھنے کے ساتھ ہی اسے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پر بہت سے لوگوں نے تنقید کی اور اسے خواتین مخالف قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر فلم کے خلاف کافی تنقید لکھی گئی۔ اب اداکار عادل حسین کو فلم میں کام کرنے پر افسوس ہے۔ اسے اس کا حصہ بننے پر افسوس ہے۔
ایک انٹرویو میں عادل حسین نے فلم میں کام کرنے کی بات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں  نے سائن  کرنے سے پہلے اسکرپٹ کو نہیں پڑھا۔ انہوں نے کہا کہ میں مکتی بھون کے ساتھ مسلسل سفر کر رہا تھا۔ میرے پاس پوری اسکرپٹ پڑھنے یا اصل تیلگو ورژن (ارجن ریڈی) دیکھنے کا وقت نہیں تھا۔
پانچ گنا پیسے مانگے 
عادل حسین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شروع میں اس کردار سے انکار کرنے کی کوشش کی  ۔انہوں نے  اپنے منیجر سے کہا کہ وہ اپنی معمول کی فیس سے پانچ گنا مانگے۔ عادل کو توقع تھی کہ پروڈیوسر اس پر غور نہیں کریں گے تاہم بعد میں انہوں نے ایک منظر پڑھا اور بہت متاثر ہوئے انہوں نے اس کردار کو قبول کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی ریلیز کے بعد ان کی رائے بدل گئی۔

یہ بھی پڑھئے:اسے یہ باتیں نہیں کرنی چاہئیں تھیں ،گووندا نے اپنی بیوی سنیتا کو بچی کہا

عادل حسین نے کہاکہ  میں نے یہ غلط فیصلہ کیا۔ جب میں نے فلم دیکھی تو میں نے سوچاکہ میں نے کیا کیا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ یہ افسوس ذاتی تھا، ڈائریکٹر پر نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ اس بارے میں نہیں تھا کہ سندیپ ریڈی وانگا نے کیا کیا، یہ میری ذمہ داری تھی۔ مجھے نہیں کہنا چاہیے تھا۔ بہت سی خواتین دوستوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ یہ ضروری تھا کہ میں کہوں کہ مجھے اس فلم میں کام کرنے پر افسوس ہے۔
ساڑھے ۳؍ سو کروڑ سے زیادہ کمائے
شاہد کپور کی اس فلم نے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔ ہندوستان میں، اس نے۸۰ء۲۷۸؍ کروڑ  اور دنیا بھر میں۳۷۷؍ کروڑکمائے۔ یہ آمدنی حیران کن تھی کیونکہ کبیر سنگھ کو صرف ۵۵؍کروڑ   کے بجٹ میں بنائی تھی ۔ یہ فلم شاہد کپور کے کریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK