• Wed, 02 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گووندا ’’رائز اینڈ فال سیزن۲‘‘ میں بحیثیت کنٹسٹنٹ نظر آئیں گے؟

Updated: September 02, 2026, 9:03 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے مقبول اداکارگووندا ایک نئے اور دلچسپ ریئلیٹی شو کے ذریعے ٹیلی ویژن پر نئی اننگز شروع کرنے کی تیاری میں ہیں۔ گووندا کو ’’رائز اینڈ فال سیزن ۲‘‘ میں بطور کنٹسٹنٹ شامل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے اور شو کے میکرز کے ساتھ ان کی بات چیت آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔

Govinda.Photo:INN
گووندا۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ کے مقبول اداکارگووندا  ایک نئے اور دلچسپ ریئلیٹی شو کے ذریعے ٹیلی ویژن پر نئی اننگز شروع کرنے کی تیاری میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق گووندا کو ’’رائز اینڈ فال سیزن ۲‘‘ (Rise and Fall Season 2)  میں بطور کنٹسٹنٹ شامل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے اور شو کے میکرز کے ساتھ ان کی بات چیت آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔ تاہم، ابھی تک گووندا یا شو کے پروڈیوسرز کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:اسالنکا وہائٹ بال ٹیم کا نائب کپتان مقرر، انگلینڈ کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز میں واپسی

 گووندا ٹیلی ویژن اور ریئلیٹی شوز کے لیے نئے نہیں ہیں۔ وہ ماضی میں  ’’جیتو چھپر پھاڑ کے‘‘ جیسے گیم شو کی میزبانی کر چکے ہیں اور ’’انڈین آئیڈل‘’،’ ’ڈانس انڈیا ڈانس’‘،’’سپر ڈانسر‘‘ اور ’’بگ باس‘‘ سمیت متعدد مقبول پروگراموں میں بطور مہمان بھی نظر آ چکے ہیں۔ لیکن اگر ’’رائز اینڈ فال سیزن ۲‘‘ میں ان کی شرکت طے ہوجاتی ہے تو یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب گووندا کسی ریئلیٹی شو میں  بطور باقاعدہ کنٹسٹنٹ  مقابلہ کرتے دکھائی دیں گے۔ 
 ’’رائز اینڈ فال‘‘ ایک برطانوی ریئلیٹی فارمیٹ پر مبنی  ہندوستانی  شو ہے، جس میں حکمت عملی، سماجی تعلقات، مقابلہ اور دباؤ کے درمیان فیصلے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پہلے سیزن کی میزبانی  اشنیر گروور نے کی تھی، جبکہ  ارجن بجلانی  فاتح بنے تھے۔ 
گووندا جیسے تجربہ کار اداکار کی بطور کنٹسٹنٹ شمولیت شو میں خاصی دلچسپی پیدا کر سکتی ہے۔ ان کی کامیڈی، برجستہ انداز اور کئی دہائیوں پر محیط فلمی تجربہ ریئلیٹی شو کے مقابلے میں ایک منفرد رنگ شامل کر سکتا ہے۔  گووندا کی ریئلیٹی شو میں ممکنہ انٹری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کی ذاتی زندگی بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ان کی اہلیہ  سنیتا آہوجا  سے متعلق ازدواجی تنازع کی خبریں گزشتہ کچھ عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:سوَرا بھاسکر کا وضاحتی بیان: ’’میں نے رانی پدماوتی کو کبھی بزدل نہیں کہا‘‘

رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا نے ممبئی کی باندرہ فیملی کورٹ میں دائر طلاق کی درخواست واپس لے لی ہے۔ وہ حال ہی میں اپنے بیٹے یش وردھن کے ساتھ عدالت کے باہر بھی دیکھی گئی تھیں۔ گووندا اور سنیتا کی جانب سے اپنی نجی زندگی کے بارے میں زیادہ تفصیلی عوامی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔  گووندا کی ریئلیٹی ٹی وی میں ممکنہ انٹری کے ساتھ ان کی فلمی دنیا میں واپسی بھی زیرِ بحث ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ اداکاری میں بھی دوبارہ فعال ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔
 اگر’ ’رائز اینڈ فال سیزن ۲‘‘ کے ساتھ ان کی شرکت حتمی ہوجاتی ہے تو یہ گووندا کے لیے ایک دلچسپ تبدیلی ہوگی، کیونکہ وہ اس بار میزبان یا مہمان کے طور پر نہیں بلکہ دوسرے معروف شرکاء کے ساتھ  بطور کنٹسٹنٹ مقابلہ کرتے ہوئے  نظر آسکتے ہیں۔ فی الحال ان کی شرکت کی حتمی تصدیق کا انتظار ہے، لیکن مذاکرات کے آخری مرحلے میں پہنچنے کی خبروں نے گووندا کے مداحوں میں ریئلٹیی شو کو لے کر تجسس ضرور بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK