Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء: فیفا نے ایران کی میچز منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی

Updated: April 13, 2026, 5:35 PM IST | Zurich

فیفا نے ایران کی وہ درخواست باضابطہ طور پر مسترد کر دی ہے جس میں ایران نے اپنے ورلڈ کپ میچز امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبوم نے تصدیق کی ہے کہ لاجسٹک مسائل کی وجہ سے میچز کی منتقلی ممکن نہیں۔

Fifa World Cup.Photo:INN
فیفا ورلڈ کپ ۔تصویر:آئی این این

 فیفا نے ایران کی وہ درخواست باضابطہ طور پر مسترد کر دی ہے جس میں ایران نے اپنے ورلڈ کپ میچز امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبوم نے تصدیق کی ہے کہ لاجسٹک مسائل کی وجہ سے میچز کی منتقلی ممکن نہیں۔ایران کی فٹبال فیڈریشن نے گزشتہ ماہ فیفا سے اپیل کی تھی کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور جنگی صورتحال کے پیشِ نظر ان کے میچز امریکہ سے باہر منتقل کیے جائیں۔ 
ایرانی حکام نے کھلاڑیوں کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کیا تھا، خاص طور پر سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد جس میں انہوں نے ایرانی ٹیم کی  سیکوریٹی  کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا ذکر کیا تھا۔  ایرانی وزیرِ کھیل احمد دنیامالی نے اشارہ دیا تھا کہ اگر میچز منتقل نہ کیے گئے تو ایران کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو سکتی ہے۔میکسیکن صدر نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ’’فیفا نے حتمی فیصلہ کیا ہے کہ میچز اپنے اصل مقامات پر ہی ہوں گے۔ مقامات کی تبدیلی سے انتظامات  بہت پیچیدہ ہو جائیں گے۔‘‘
فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے بھی ترکی میں ایرانی حکام اور کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا اور میچز قرعہ اندازی کے مطابق طے شدہ مقامات پر ہی ہوں گے۔ایران کو گروپ  جی  میں بلجیم ، مصر اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ایران کے تمام گروپ میچز امریکہ کے مغربی ساحل پر شیڈول ہیں۔۱۵؍ اور۲۱؍ جون: لاس اینجلس اور ۲۶؍جون  : سیٹل۔

یہ بھی پڑھئے:رونالڈو کا جادو برقرار: ۲۴؍واں گول داغ کر النصر کی فتح یقینی بنا دی


سامووا کی مسلسل دوسری بار انڈر۱۹؍ ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی تاریخی کامیابی
سامووا کی انڈر۱۹؍ خواتین کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے فجی کو شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ آئی سی سی انڈر ۱۹؍ ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔پاپوا نیو گنی میں منعقدہ ’’ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر ۲۰۲۶ء‘‘ میں اولیو لیفاگا لیموئے کی قیادت میں سامووا نے فجی، انڈونیشیا، وانواتو اور میزبان ٹیم کو زیر کر کے ٹرافی اپنے نام کی۔ سامووا وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے ریجنل کوالیفکیشن کے ذریعے ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:پہلی فلم پانے کیلئے ۱۵؍ سال لگے، امسال ۳؍ فلمیں ریلیز ہورہی ہیں: اویناش تیواری جذباتی


 ایونٹ کے آخری روز فجی کے خلاف کھیلے گئے اہم میچ میں سامووا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے۱۳۰؍ رنز بنائے، جس کے جواب میں بہترین بولنگ کی بدولت حریف ٹیم کو محض ۷۲؍ رنز پر ڈھیر کر دیا۔ ایویٹیا ماپو  نے ۶۲؍ گیندوں پر ۶۷؍ رنز کی ناٹ آؤٹ  اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ٹورنامنٹ کے دوران سامووا کے باؤلرز چھائے رہے۔ خاص طور پر پاپوا نیو گنی کے خلاف ایک کم اسکورنگ میچ میں، جہاں پوری ٹیم ۵۸؍ رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی، بالرز نے ناقابلِ یقین واپسی کی۔ اس مہلک بولنگ کی بدولت میزبان ٹیم کو صرف ۴۸؍ رنز پر محدود کر کے سامووا نے ناممکن فتح کو ممکن بنایا۔ یاد رہے کہ سامووا نے مئی ۲۰۲۴ء میں بھی عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا، تاہم اس بار ٹیم کا ہدف اگلے برس ہونے والے عالمی ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرنا ہے۔ کپتان لیفاگا لیموئے کا کہنا ہے کہ ٹیم پراعتماد ہے اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے تیار ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK