Inquilab Logo Happiest Places to Work

سدھوموسے والا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ’سائنڈ ٹو گوڈ‘ نامی ورلڈ ٹورکا انعقاد

Updated: July 17, 2025, 10:30 AM IST | Mumbai

سدھو موسے والا کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی لیگسی کا جشن منانے کیلئے ’’سائنڈ ٹوگوڈ‘‘ ورلڈ ٹور کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس ٹور میں سدھو موسے والا کی مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی تصویر استعمال کی جائے گی۔

sidhu moose wala Photo: INN
سدھو موسے والا۔ تصویر: آئی این این

سدھو موسے والا کی موت کو ایک سال مکمل ہونے کے بعد انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ورلڈ ٹور کا انعقاد کیا جائے گا۔ حال ہی میں آنجہانی گلوکار کے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو ریلیز کیا گیا ہے جس میں ’’سائنڈ ٹو گوڈ‘‘ نامی ورلڈ ٹور کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ورلڈ ٹور کی شروعات ۲۰۲۶ء سے ہوگی جس کامقصد موسیقی کے ذریعےموسے والا کی لیگسی کا جشن منانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ڈان ۳‘‘: کریتی سینن ہیروئن ہوں گی، ایکسیل انٹرٹینمنٹ کی تصدیق

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ’’سائنڈ ٹو گوڈ‘‘ ٹو ر میں ٹویسٹ کے ساتھ موسے والا کے نغموں کو ایک سرپرائزکے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ ٹور کا انعقاد کرنے والے افراد نے شو کے دوران آنجہانی گلوکار کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنائی ہوئی تصویر کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر ایسا ممکن ہوا تو یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب اسٹیج پر کسی حقیقی فنکار کی جگہ ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کئے گئے اس کے اوتار کے ذریعے کنسرٹ منعقد کیا جائے گا۔‘‘ ٹریبیون انڈیا کےحوالوں کے مطابق اس ٹور میںاختراعی ٹیکنالوجی جیسے تھری ڈی ہولوگرامز اور اے آر کا استعمال کیا جائے گا۔ فی الحال ٹور کی تاریخ، جائے مقام اور تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن سوشل میڈیا پر اس تعلق سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ یاد رہے کہ سدھو موسے والا نہ صرف یہ کہ ہندوستان بلکہ برطانیہ، کنیڈا، امریکہ ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں بھی اپنے نغموں کیلئے مشہور تھے۔

یہ بھی پڑھئے: کرناٹک میں فلموں کے ٹکٹ کی قیمت اب ۲۰۰؍ روپے سے زیادہ نہیں ہوگی

سدھو موسے والا کی موت
سدھو موسے والا، جنہوں نے ۲۰۲۲ء میں مانساسے پنجاب اسمبلی کیلئے ناکام الیکشن لڑا تھا،کو ۲۹؍ مئی ۲۰۲۲ء کو مانسا کے ضلع جواہرکے میں ان کی کار میں قتل کر دیا گیا تھا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاکر راستے میں ہی انہوں نے دم توڑ دیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK