Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ڈان ۳‘‘: کریتی سینن ہیروئن ہوں گی، ایکسیل انٹرٹینمنٹ کی تصدیق

Updated: July 16, 2025, 9:23 PM IST | Mumbai

کیارا ایڈوانی کے ’’ڈان ۳‘‘ سے نکلنے کے بعد آج فرحان اختر کے ایکسیل انٹرٹینمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ فلم میں ہیروئن کے کردار کیلئے کریتی سینن کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ تاہم، شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑہ کے مہمان اداکار کے طور پر نظرآنے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Kriti Sanon. Photo: INN
کریتی سینن۔ تصویر: آئی این این

کئی ہفتے کی قیاس آرائیوں اور فرحان اختر کے اشارہ دینے کے بعد کریتی سینن نے ’’ڈان ۳‘‘ میں اپنی شمولیت کی تصدیق کی ہے۔فرحان اختر کے ایکسل انٹرٹینمنٹ نے کیارا ایڈوانی کے فلم سے نکل جانے کے بعد کریتی سینن کے فلم کا حصہ بننے کی تصدیق کی ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم میں رنویر سنگھ کلیدی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ ایک مرتبہ پھر اس فلم کی ہدایتکاری فرحان اختر کریں گے۔ یاد رہے کہ فرحان اختر نے ہی شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈان‘‘ اور ’’ڈان ۲‘‘ کو ڈائریکٹ کیا تھا۔ ایکسیل انٹرٹینمنٹ کے مطابق ’’فرحان اختر اپنی اگلی فلم ’’ڈان ۳‘‘ کی ہدایتکاری کی شروعات کرنے والے ہیں جس کی شوٹنگ ۲۰۲۶ء میں شروع ہوگی۔ اس فلم میں رنویر سنگھ اور کریتی سینن کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: کورین بینڈ بی ٹی ایس کا اگلا البم ۲۰۲۶ء کے موسم بہار میں ریلیز ہوگا

فلم کی کاسٹنگ جاری ہے جس کیلئے فلمساز مبینہ طور پر اے لسٹ کے اداکاروں سے گفتگو کر رہے ہیں۔‘‘ قبل ازیں اس فلم میں رنویر سنگھ اورکیارا ایڈوانی کو مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیا جانے والا تھا ۔ تاہم، کیارا ایڈوانی اپنی پریگننسی کی وجہ سے فلم سے نکل گئی تھیں۔ پنک ویلا کی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’کیارا ایڈوانی نے فلم پر اپنی ذاتی زندگی کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ رپورٹس کے مطابق فلم میں کیارا ایڈوانی کی جگہ کریتی سینن کو کاسٹ کیا گیاہے۔کریتی سینن کو اکثر و بیشتر ایکسیل انٹرٹینمنٹ کے دفتر کے باہر بھی دیکھا گیا تھا۔حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کےذریعے رنویر سنگھ کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی اور پوسٹ کے آخر میں یہ مینشن کیا تھا کہ ’’ جلد ہی آپ کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔‘‘ یہ چیزیں فلم کا حصہ بننے کی قیاس آرائیوں کی تصدیق کر رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھئے: کرناٹک میں فلموں کے ٹکٹ کی قیمت اب ۲۰۰؍ روپے سے زیادہ نہیں ہوگی

اب ایکسیل انٹرٹینمنٹ نے ازخود ہی کریتی سینن کے فلم میں کاسٹ کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ یاد رہے کہ پریس کا یہ نوٹ تب سامنے آیا ہے جب سدھارتھ ملہوترہ اور کیارا ایڈوانی نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔ ۱۵؍ جولائی کو ریلائنس اسپتال، ممبئی میں کیارا ایڈوانی اورسدھارتھ ملہوترہ کی بیٹی کی آمد ہوئی ہے۔ اس درمیان ایکسیل انٹرٹینمنٹ نے یہ تصدیق کی ہے کہ کریتی سینن کو ’’ڈان ۳‘‘میں کلیدی کردار کیلئے کاسٹ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ان قیاس آرائیوں کے تعلق سے اب بھی تصدیق باقی ہے کہ فلم میں شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑہ مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔ویلن کے کردار کیلئے وجئے دیورکونڈا اور وکرانت میسی کوکاسٹ کیا جانے والا تھا لیکن دونوں اداکاروں نے کردار کی گہرائی کی وجہ سے اداکاری کرنے سے انکار کر دیاتھا۔ یاد رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوگا جب کریتی سینن اور رنویر سنگھ کو پہلی مرتبہ کسی فلم میں کاسٹ کیا جائے گا۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ فرحان اختر فلم میں ویلن کے کردارکیلئے کسے کاسٹ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK