دہلی کیپٹلز نے منگل کو بی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ناک آؤٹ میچ میں گجرات جائنٹس کو۷؍ وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ چوتھی بار ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
EPAPER
Updated: February 04, 2026, 5:05 PM IST | New Delhi
دہلی کیپٹلز نے منگل کو بی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ناک آؤٹ میچ میں گجرات جائنٹس کو۷؍ وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ چوتھی بار ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
دہلی کیپٹلز نے منگل کو بی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ناک آؤٹ میچ میں گجرات جائنٹس کو۷؍ وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ چوتھی بار ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ دہلی کیپٹلز نے ایلیمنیٹر مقابلے میں ۱۶۹؍ رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ڈبلیو پی ایل پلے آف کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا۔
دہلی کیپٹلز نے گزشتہ تینوں سیزنز میں فائنل تک رسائی کی، لیکن وہ خطاب جیتنے میں ناکام رہی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پچھلے تینوں سیزنز میں ایلیمنیٹر جیتنے والی ٹیم ہی ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ ایسے میں کیپٹلز کے پاس اس بار ایک ’سنہری موقع‘ موجود ہے۔ مقابلے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گجرات جائنٹس نے ۷؍وکٹوں کے نقصان پر ۱۶۸؍ رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے بیتھ مونی نے ۵۱؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۶۲؍ رنز اسکور کیے، جبکہ جارجیا ویئرہم نے ۳۵؍رنز کی اننگز کھیلی۔ دہلی کیپٹلز کی طرف سے چینیل ہینری نے سب سے زیادہ۳؍ وکٹ حاصل کئے، نندنی شرما نے ۲؍وکٹ لئے جبکہ ایک وکٹ منّو مَنی کے حصے میں آئی۔
The streak continues! 👏
— Women`s Premier League (WPL) (@wplt20) February 3, 2026
4⃣ seasons, 4⃣ finals as @DelhiCapitals march into the #TATAWPL 2026 summit clash 💙#ClaimTheCrown | #GGvDC | #Eliminator pic.twitter.com/CNF8OXzZsr
جواب میں دہلی کیپٹلز نے ۴ء۱۵؍اوورز میں ہی ہدف حاصل کر لیا۔ لِزل لی نے ۲۴؍ گیندوں پر۹؍ باؤنڈریز کی مدد سے ۴۳؍رنز بنائے، جبکہ کپتان جمیما روڈریگز نے ۴۱؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ شیفالی ورما نے ۳۱؍رنز بنائے جبکہ لورا وولوارڈٹ نے ناٹ آؤٹ ۳۲؍ رنز کی اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھئے:کوپا ڈیل رے: یامل اور راشفورڈ کا جادو چل گیا، بارسلونا سیمی فائنل میں داخل
دہلی کیپٹلز کی اننگز میں ٹاپ۴؍ بلے بازوں نے ۳۰؍رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب ڈبلیو پی ایل کی ایک ہی اننگز میں ابتدائی چاروں بلے بازوں نے ۳۰؍ سے زائد رنز اسکور کیے ہوں۔ گجرات جائنٹس کی جانب سے جارجیا ویئرہم نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ راجیشوری گائیکواڑ نے ایک وکٹ لی۔
یہ بھی پڑھئے:’’مس میچڈ سیزن۴‘‘ کا اعلان: پراجکتا کولی اور روہت سراف پھر سے متحد ہوئے
قابلِ ذکر ہے کہ ویمنز پریمیئر لیگ ۲۰۲۳ء کے فائنل میں دہلی کیپٹلز کو ممبئی انڈینز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ڈبلیو پی ایل ۲۰۲۴ء میں بھی ٹیم ایک بار پھر فائنل تک پہنچی، لیکن اس بار آر سی بی نے ٹرافی اپنے نام کی۔ ۲۰۲۵ء میں دہلی کیپٹلز کو ایک مرتبہ پھر ممبئی انڈینس کے خلاف فائنل میں شکست ہوئی۔ اب دہلی کیپٹلز اپنی طویل عرصے سے جاری ٹائٹل کی پیاس بجھانے کی کوشش کرے گی۔