آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی شکست سے ہندوستانی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کی پوائنٹس ٹیبل میں فائدہ پہنچا ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔
EPAPER
Updated: August 23, 2026, 5:05 PM IST | Dubai
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی شکست سے ہندوستانی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کی پوائنٹس ٹیبل میں فائدہ پہنچا ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی شکست سے ہندوستانی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کی پوائنٹس ٹیبل میں فائدہ پہنچا ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔بنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر برقرار ہے، تاہم اس کا جیت کا فیصد ۶۶؍فیصد سے کم ہو کر۵۶ء۵۵؍ فیصد رہ گیا ہے۔ اگر ہندوستانی ٹیم کولمبو میں سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو وہ پوائنٹس ٹیبل میں بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔میکے کے گریٹ بیریئر ریف ایرینا میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے بلے باز مکمل طور پر ناکام رہے۔ پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم صرف ۶۴؍رنزپر آل آؤٹ ہوگئی، جبکہ دوسری اننگز میں بھی ٹیم صرف۹۵؍رنزبنا سکی۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا نے ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔ آسٹریلیا کا جیت کا فیصد اب ۸۰؍ فیصد ہوگیا ہے۔
Australia consolidate their position at the top of the #WTC27 standings with a comprehensive win in Mackay 👌
— ICC (@ICC) August 23, 2026
More ➡️ https://t.co/Ag5irO9kgu pic.twitter.com/k0e8fWLL9G
یہ بھی پڑھئے:یش کی فلم ’’ٹاکسک‘‘ کی ایڈوانس بکنگ میں زبردست تیزی
ڈبلیو ٹی سی ٹیبل میں: (۱)آسٹریلیا ۸۰؍ فیصد، (۲) جنوبی افریقہ۷۵؍ فیصد ، (۳)نیوزی لینڈ ۲۲ء۷۲؍ (۴)بنگلہ دیش۵۶ء۵۵؍ فیصد۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ انتہائی اہم ہوگیا ہے، کیونکہ کامیابی کی صورت میں وہ بنگلہ دیش سے آگے نکل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی ذلت آمیز شکست، کنگارو ٹیم نے سیریز برابر کی
آسٹریلیا کی کامیابی میں اس کے تیز گیند بازوں نے اہم کردار ادا کیا۔ خاص طور پر مچل اسٹارک نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو اپنی سوئنگ ہوتی گیندوں سے شدید پریشان کیا۔ اسٹارک نے میچ کی پہلی اننگز میں ۶؍ وکٹ حاصل کیں، جبکہ دوسری اننگز میں مزید ۴؍وکٹ لے کر مجموعی طور پر ۱۰؍ وکٹ حاصل کئے۔ ان کے علاوہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر ۶؍وکٹ حاصل کئے جبکہ ناتھن لاین نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ اس کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ۱۔۱؍ سے برابر کر دی۔ بنگلہ دیش کی شکست نے ہندوستانی ٹیم کے لیے ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل میں اوپر جانے کا راستہ آسان کر دیا ہے۔ اب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستان کی فتح اسے بنگلہ دیش سے آگے لے جا سکتی ہے۔