ضلع سندھو درگ کے آم اور کاجو کے باغبانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے ۳۳۵؍باغات میں مصنوعی ذہانت پر مبنی پائلٹ پروجیکٹ پر عملی کام شروع کر دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 28, 2026, 3:09 PM IST | Siraj Shaikh | Sindhudurg
ضلع سندھو درگ کے آم اور کاجو کے باغبانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے ۳۳۵؍باغات میں مصنوعی ذہانت پر مبنی پائلٹ پروجیکٹ پر عملی کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ضلع سندھو درگ کے آم اور کاجو کے باغبانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے ۳۳۵؍باغات میں مصنوعی ذہانت پر مبنی پائلٹ پروجیکٹ پر عملی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کو بارامتی کرشی وگیان کیندر کے ماہرین کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے، جبکہ اس کیلئے مالی فنڈز’سندھو رتن یوجنا‘ کے تحت فراہم کیے گئے ہیں۔ ضلع کے تمام آٹھ تعلقوں میں کل۴۰۰؍ کاشتکاروں کو اس پائلٹ مرحلے میں شامل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، جن میں سے۳۳۵؍ باغات میں عملی طور پر کام شروع ہو چکا ہے۔ مقامی کاشتکاروں نے اس جدید زرعی پہل کا خیرمقدم کیا ہے۔ضلع کے نگراں وزیر نتیش رانے نے ایک جائزہ اجلاس کے دوران کسانوں کو جدید سہولیات اور مالی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’شیر میسورٹیپو سلطان کی تاریخ کو مٹانے کی کوششیں ناکام ہوں گی‘‘