Inquilab Logo Happiest Places to Work

یشراج فلمز آج ٹائیگر کا پیغام جاری کریگا

Updated: September 27, 2023, 9:56 AM IST | Agency | Mumbai

یشراج فلمز بدھ کی صبح۱۱؍ بجے ٹائیگر کا پیغام ریلیز کرنے کے لئے تیار ہے، جو ٹائیگر ۳؍کے ٹریلر کا پیش خیمہ ویڈیو ہے! یہ ٹائیگر۳؍ کی تشہیری مہم کا آغاز ہے کیونکہ فلم دیوالی پر ریلیزکی جانے والی ہے۔

Tiger 3. Photo. INN
ٹائیگر۳؍ ۔ تصویر:آئی این این

یشراج فلمز بدھ کی صبح۱۱؍ بجے ٹائیگر کا پیغام ریلیز کرنے کے لئے تیار ہے، جو ٹائیگر ۳؍کے ٹریلر کا پیش خیمہ ویڈیو ہے! یہ ٹائیگر۳؍ کی تشہیری مہم کا آغاز ہے کیونکہ فلم دیوالی پر ریلیزکی جانے والی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بدھ کو وائی آر ایف کا یوم تاسیس ہے، جو کہ افسانوی فلمساز یش چوپڑا کا یوم پیدائش ہے۔ ان کے بیٹے آدتیہ چوپڑا اینٹ سے اینٹ لگاتے ہوئے وائی آر ایف میں اسپائس یونیورس بنارہے ہیں اور ٹائیگر۳؍ جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف شامل ہیں فرنچائزی کی اگلی بڑی فلم ہے۔
ٹائیگر کا پیغام ویڈیو میں سلمان خان بطور ایجنٹ ٹائیگر اہم پیغام دیں گے۔ سلمان نے ایک تھا ٹائیگر کے ساتھ وائی آر ایف کی جاسوسی کائنات کی شروعات کی اور آج جو فرنچائزی بن چکی ہے۔ اس کی تشکیل میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ لہٰذا،وائی آر ایف اسپائس یونیورس میں واقعات کی اگلی سیریز کو منظر عام پر لانے کیلئے سب کی نظریں ٹائیگر ۳؍پر ہیں ۔ ٹائیگر ۳؍ کو منیش شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK