• Sun, 11 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سالِ رفتہ ۲۰۲۵ء: ۸؍ مشہور شخصیات جو خاندانی رشتے نبھانے میں ناکام رہیں

Updated: December 28, 2025, 2:12 PM IST | Mumbai

۲۰۲۵ء جہاں کئی نئی شادیاں اور خوشگوار رشتوں کی خبروں کے ساتھ یاد رکھا جائے گا، وہیں اس برس متعدد معروف شخصیات کی ازدواجی زندگی اختتام کو بھی پہنچی۔ ٹی وی، فلم اور کرکٹ سے وابستہ کئی مشہور نام ایسے رہے جن کے رشتے اختلافات، الزامات یا باہمی علاحدگی پر منتج ہوئے۔ ذیل میں ان آٹھ نمایاں شخصیات کا جائزہ پیش ہے جن کی طلاق یا علاحدگی کی خبریں سال بھر زیرِ بحث رہیں۔

Smriti Mandhana and Palash Machhal. Picture: INN
اسمرتی مندھانا اور پلاش مچھل۔ تصویر: آئی این این

نیل بھٹ اور ایشوریہ شرما
نیل بھٹ اور ایشوریہ شرما کو ایک وقت میں ٹی وی شو س’’بگ باس‘‘ کا مثالی جوڑا سمجھا جاتا تھا۔ دونوں نے شادی کے چار سال بعد طلاق کیلئے عرضی دائر کی، جس پر مداح حیران رہ گئے۔ تاحال اس معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

سیلینا جیٹلی اور پیٹر ہاگ
سیلینا جیٹلی نے ۲۰۱۱ء میں پیٹر ہاگ سے شادی کی تھی اور ۲۰۱۲ء میں جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ ۲۰۲۵ء میں ان کی طلاق کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب سیلینا نے اندھیری کورٹ، ممبئی میں گھریلو تشدد کے الزامات کے ساتھ طلاق کی درخواست دائر کی۔

یزویندر چہل اور دھنشری ورما
یزویندر چہل اور دھنشری ورما نے ۲۰۲۰ء میں شادی کی تھی، تاہم کافی عرصے سے دونوں الگ رہ رہے تھے۔ طلاق کے عمل کے دوران چہل کو آر جے مہویش کے ساتھ دیکھے جانے پر معاملہ مزید خبروں میں آیا۔ فروری ۲۰۲۵ء میں دونوں کی طلاق مکمل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھئے:سالِ رفتہ ۲۰۲۵ء: باکس آفس پر صرف ۹؍ ہندی فلمیں ہٹ

شبھانگی آترے اور پیوش پورے
مشہور سیریل ’’بھابھی جی گھر پر ہیں‘‘ سے شہرت پانے والی شبھانگی آترے نے ۲۰۰۳ء میں پیوش پورے سے شادی کی تھی۔ ۲۲؍ سال بعد دونوں کا طلاق ۵؍ فروری ۲۰۲۵ء کو ہوا۔ افسوسناک طور پر طلاق کے چند ہی دن بعد پیوش پورے کا انتقال ہو گیا۔

ادیتی شرما اور ابھینیت کوشک
ادیتی شرما نے شادی کے صرف چار ماہ بعد ابھینیت کوشک سے طلاق کیلئے عرضی دائر کی۔ دونوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے، تاہم ان کی شادی میڈیا میں زیادہ نمایاں نہیں رہی تھی۔

اسمرتی مندھانا اور پلاش مچھل
اسمرتی مندھانا اور پلاش مچھل کی شادی اور قبل از شادی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ بعد ازاں ان کی علاحدگی کی خبریں سامنے آئیں، جس کی دونوں نے کچھ عرصے بعد تصدیق کر دی۔

لتا سبھروال اور سنجیو سیٹھ
سیریل ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘‘ میں میاں بیوی کا کردار ادا کرنے والے لتا سبھروال اور سنجیو سیٹھ نے ۲۰۱۰ء میں شادی کی تھی۔ ۱۶؍ سال بعد لتا سبھروال نے طلاق کا اعلان کر کے مداحوں کو چونکا دیا۔

ہنر ہلی اور مینک گاندھی
ہنر ہلی نے ۲۰۱۶ء میں مینک گاندھی سے شادی کی تھی۔ ۲۰۲۵ء میں اس وقت طلاق کی خبریں زور پکڑ گئیں جب ہنر ہلی نے اپنے نام کے ساتھ گاندھی لکھنا بند کر دیا۔ بعد ازاں اگست میں طلاق کی درخواست دائر کئے جانے کی تصدیق ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK